بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت (ایم او پی ایس ڈبلیو) میں نوجوان پیشہ ور افراد کی شمولیت کے لیے ساگر مالا ینگ پروفیشنل اسکیم

Posted On: 03 JUN 2022 11:25AM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے باصلاحیت، آگے کی سوچ رکھنے والے اور متحرک نوجوان پیشہ ور افراد کو وزارت کے مختلف ڈویژنوں میں شامل کرنے کے لیے اسکیم تیار کی ہے۔

یہ اسکیم نوجوان پیشہ ور افراد کے لیے فعال زمینی سطح پر  سیکھنے پر مرکوز ہے۔ پیشہ ور افراد کو حکومت کے کام کاج کے ساتھ ساتھ ترقیاتی پالیسی کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔ پیشہ ور افراد کو وزارت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیےمن جملہ اور باتوں کے  انفراسٹرکچر، ڈیٹا تجزیہ، پروجیکٹ مینجمنٹ، اسٹارٹ اپ، اختراع، مہارت کی ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی اور ماحولیات جیسے شعبوں میں اعلیٰ معیار کی معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔

یہ اسکیم فیصلہ سازی میں نوجوانوں کی فعال شمولیت کو فروغ دے گی۔ یہ خود اعتمادی اور بااختیار بنانے کے احساس کو بڑھا کر انفرادی سطح پر سماجی بہبود میں مزید تعاون کرے گا، اور معاشروں کے لیے اہم فوائد لائے گا جیسے کہ مشترکہ خدشات کے لیے بیداری میں اضافہ اور ایسے حل کی نشاندہی کرنے کے لیے مشترکہ عزم جو طویل عرصے میں کام کرتے ہیں۔

اس اسکیم کے تحت ابتدائی طور پر 25 سے زائد نوجوان پیشہ ور افراد کو ملازمت دی جائے گی۔ پیشہ ور افراد کے لیے بی ای /بی ٹیک ،بی  منصوبہ بندی اور/یا ایم بی اے  یا متعلقہ مضمون/ فیلڈ میں اس کے مساوی ڈگری اور متعلقہ کام کا کم از کم تین سال کا تجربہ ہونا ضروری ہے۔ اکاؤنٹنسی، فنانس، قانونی، شماریات، اکنامکس/کامرس، ڈیٹا اینالیٹکس میں پیشہ ور افراد کو بھی وزارت کی ضرورت کی بنیاد پر شامل کیا جائے گا۔ شمولیت  کی ابتدائی مدت 2 سال ہوگی جسے کارکردگی کی بنیاد پر مزید 2 سال تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

درخواست کی دعوت دینے والا اشتہار وزارت کے ویب پورٹل اور وزارت محنت و روزگار کے نیشنل کیرئیر سروس پورٹل پر شائع کیا جائے گا۔

 بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا کہ "نوجوانوں کو سرکاری اقدامات میں شامل کرنے سے انتظامی کام کاج میں ان کی سمجھ اور دلچسپی میں اضافہ ہو سکتا ہے، اور ساتھ ہی ساتھ فعال شہریت کی حوصلہ افزائی کی جا سکتی ہے۔ اس سے نوجوانوں میں میری ٹائم شعبہ  کے بارے میں بیداری بھی بڑھے گی۔

****

 

U.No:6063

ش ح۔اک۔س ا



(Release ID: 1830724) Visitor Counter : 143