صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ -19 کی روک تھام کے لئے ٹیکہ کاری مہم میں تیزی لانے اور اس کے تحت سبھی اہل مستفیدین   کے    ٹیکے لگانے  کے لئے  گھر گھر جاکر مہم کے تحت  دومہینہ طویل  ‘‘ہر گھر دستک دوئم’’شروع ہوگئی ہے


مہم کے تحت  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظا م علاقوں   میں  اولڈ ایج ہومز  ،اسکولوں  ، کالجوں   ،جیلوں  ، اینٹ کے بھٹوں پرتوجہ دی جارہی ہے

Posted On: 01 JUN 2022 1:16PM by PIB Delhi

ملک بھر کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ -19 ٹیکہ کاری  مہم کی رفتار تیز کرنے اور اس  میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ٹیکہ لگانے کے مقصدسے ‘‘ہر گھر دستک مہم دوئم ’’شروع ہوگئی  ہے۔ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  پورے زورشور سے جاری ا س مہم کے تحت انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ  تمام اہل  مستفیدین   کے  ٹیکہ لگاکر اس مہم کو زبردست  طریقے سے کامیاب بنائیں ۔ یہ بات صحت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہی ہے ،جیسا کہ انہوں نے  پچھلے ہفتے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے  صحت سیکریٹریوں  اوراین ایچ ایم کے ساتھ  کووڈ ٹیکہ کاری  کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031RRJ.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00517WS.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007596T.jpg

 

نومبر 2021 میں شروع کی گئی ہر گھردستک مہم کے تجربے کی بنیاد پر یکم جون  2022 سے  31 جولائی  2022 تک  ہر گھر دستک دوئم   مہم جاری رہے گی۔ اس ابھیان کا مقصد  پہلے، دوسرے اور احتیاطی ٹیکے  کے لئے  گھر گھر جاکر مہم کے ذریعہ اہل  افراد کے  کووڈ سے بچاؤ  کا ٹیکہ لگانا ہے۔ مہم کے دوران  خاص  توجہ  60سال اوراس سے زیادہ عمر کے افراد پررہے گی کہ وہ احتیاطی ٹیکہ  لگوائیں ۔اس مہم کے دوران  12سے  14سال کی عمر کے  بچوں کے بھی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ اس مہم کے تحت اسکولوں ، کالجوں  کے طلباء کے بھی ٹیکے لگائے جائیں گے ،جن میں وہ بچے بھی شامل ہیں ، جو اسکول  نہیں جاتے ۔ اس مہم کے تحت جیلوں  اور اینٹ کے بھٹوں   کےافراد کے بھی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

کووڈ-19 سے بچاؤ کی قومی ٹیکہ کاری مہم   کے تحت  حکومت  ہند  کی تفصیلی منصوبہ بندی  اور زبردست کوششوں کے سبب بے مثال کامیابی حاصل ہوئی ہے۔  ملک بھر  میں ابھی تک  193.57 کروڑ ٹیکے  لگائے جاچکے  ہیں۔ 15سال سے زیادہ  عمر کے  سبھی افراد میں سے  96.3فیصد  لوگوں کے  پہلا ٹیکہ اور 86.3فیصد لوگوں کے  پہلا اوردوسرا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔

*************

ش ح۔اس۔رم

(01-06-2022)

U-5974



(Release ID: 1830354) Visitor Counter : 166