وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے عالمی مکے بازی چیمپئن شپ کی چیمپئن خواتین مکے بازوں سے ملاقات کی

Posted On: 01 JUN 2022 8:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی، یکم جون 2022:

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج عالمی مکے بازی چیمپئن شپ کی چیمپیئن خاتون مکے بازوں نکہت زرین، منیشا مون اور پروین ہڈا سے ملاقات کی۔

ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا:

"خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں بھارت کا سر فخر سے اونچا کرنے والی مکے باز @nikhat_zareen، @BoxerMoun اور پروین ہڈا سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ ہم نے ان کے اس سفر کے بارے میں اچھی گفتگو کی جس میں کھیلوں اور اس سے آگے کی زندگی کے لیے جذبہ بھی شامل تھا۔ ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔ "

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 6003


(Release ID: 1830312) Visitor Counter : 127