الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

یو آئی ڈی اے آئی کی طرف سے آدھار شیئرنگ کے معاملے پر وضاحت

Posted On: 29 MAY 2022 2:07PM by PIB Delhi

یہ بنگلورو ریجنل آفس، یو آئی ڈی اے آئی کی 27 مئی 2022 کی پریس ریلیز کے مطابق ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ فوٹو شاپ شدہ آدھار کارڈ کا غلط استعمال کرنے کی کوشش کے تناظر میں ان کی طرف سے جاری کیا گیا تھا۔ ریلیز میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے آدھار کی فوٹو کاپی کا کسی بھی تنظیم کے ساتھ اشتراک نہ کریں کیونکہ اس کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔ متبادل طور پر، ایک مخفی آدھار جو آدھار نمبر کے صرف آخری 4 ہندسے دکھاتا ہو، کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تاہم، پریس ریلیز کی غلط تشریح کے امکان کے پیش نظر، اسے فوری طور پر واپس لے لیا گیا ہے۔

یو آئی ڈی اے آئی کے جاری کردہ آدھار کارڈ حاملین کو صرف یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے یو آئی ڈی اے آئی آدھار نمبروں کو استعمال کرنے اور ان کا اشتراک کرنے میں عام احتیاط برتیں۔

آدھار شناخت کی توثیق کرنے والے ماحولیاتی نظام نے آدھار حاملین کی شناخت اور رازداری کی حفاظت اور سلامتی کے لیے مناسب خصوصیات فراہم کی ہیں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 5861



(Release ID: 1829254) Visitor Counter : 239