وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی پنشن یافتگان  سے 25 جون 2022 تک سالانہ شناخت مکمل کرنے کی درخواست کی گئی

Posted On: 26 MAY 2022 2:00PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے ان دفاعی پنشن یافتگان کی سالانہ شناخت/لائف سرٹیفیکیشن مکمل کرنے کی ٹائم لائن میں 25 جون 2022 تک توسیع کر دی ہے، جنہوں نے ابھی تک اسے  مکمل نہیں کیا ہے۔

25 مئی 2022 تک موصول ہونے والے ڈیٹا کی تصدیق  کے بعد، یہ دیکھا گیا کہ اسپرش (ایس پی اے آر ایس ایچ)میں منتقل ہونے والے 34,636 پنشن یافتگان نے  نومبر 2021  تک نہ تو آن لائن اور نہی ہی اپنے  متعلقہ بینکوں کے  اپنی سالانہ شناخت مکمل نہیں کی ہے ۔ 58275 پنشن یافتگان (اسپرش میں منتقل ہونے والے 4.47  لاکھ  پنشن یافتگان میں سے) کو   اپریل 2022 کی ماہانہ پنشن ایک خصوصی  ون- ٹائم  رعایت دیتے ہوئے ادا کی گئی تھی کیونکہ ان کی سالانہ شناختی تفصیلات کی تصدیق ان کے متعلقہ بینکوں سے ماہ کے اختتام تک نہیں ہو سکی تھی۔

سالانہ شناخت/لائف سرٹیفیکیشن کا عمل ماہانہ پنشن کی مسلسل اور بروقت ادائیگی  کے لیے ایک قانونی ضرورت ہے۔ سالانہ شناخت/لائف سرٹیفیکیشن کی عدم موجودگی میں، ابتدائی چھوٹ 25 مئی 2022 تک دی گئی تھی اور اب اسے وزارت دفاع  نے 25 جون 2022 تک بڑھا دیا ہے۔

سالانہ شناخت/لائف سرٹیفیکیشن درج ذیل ذرائع سے کیا جا سکتا ہے:

1-اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ڈیجیٹل جیون پرمان آن لائن/جیون پرمان فیس ایپ کے ذریعے

  1. تنصیب اور استعمال کی تفصیلات یہاں مل سکتی ہیں: https://jeevanpramaan.gov.in/package/documentdowload/JeevanPramaan_FaceApp_3.6_Installation
  2. اسپرش پنشن یافتگان: براہ کرم منظوری دینے والی اتھارٹی کو بطور ‘‘ڈیفنس - پی سی ڈی اے (پی) الہ آباد’’  اور تقسیم کرنے والی اتھارٹی کو ‘‘اسپرش - پی سی ڈی اے (پینشن) الہ آباد کے طور پر منتخب کریں۔
  3. بطور ورثہ  پنشن یافتگان (2016 سے پہلے ریٹائرڈ): براہ کرم اپنی متعلقہ منظوری دینے والی اتھارٹی کو بطور ‘‘ڈیفنس - جوائنٹ سی ڈی اے (اے ایف) سبروتو پارک’’ یا ڈیفنس - پی سی ڈی اے (پی) الہ آباد’’ یا ‘‘دفاع - پی سی ڈی اے (نیوی) ممبئی اور ڈسبرسنگ اتھارٹی کو متعلقہ پنشن تقسیم کرنے والا بینک/ ڈی پی ڈی او وغیرہ کے طور پر منتخب کریں۔

2-پنشن یافتگان  سالانہ شناخت کی تکمیل کے لیے کامن سروس سینٹرز (سی ایس  سی) بھی جا سکتے ہیں۔ اپنا قریبی سی ایس سی یہاں تلاش کریں: https://findmycsc.nic.in/

3-پنشن یافتگان  لائف سرٹیفیکیشن کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے اپنے قریبی ڈی پی ڈی او  بھی جا سکتے ہیں۔ لیگیسی پنشنرز (یعنی  وراثت  کے طور پر پنشن  پانے والے )اپنے متعلقہ بینکوں  میں  اپنے لائف سرٹیفیکیشن کو اپ ڈیٹ کرنا جاری رکھ سکتے ہیں۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-م م- ق ر)

(26-05-2022)

U-5771


(Release ID: 1828469) Visitor Counter : 178