وزارت اطلاعات ونشریات
لاکھوں لوگ ڈجیٹل پلیٹ فارموں پر اے آئی آر نیوز سنتے ہیں
Posted On:
25 MAY 2022 2:28PM by PIB Delhi
خبروں کی میڈیا کی صنعت میں ، جب بھی کبھی اعتماد اور صداقت کی بات ہوتی ہے ، تو آل انڈیا ریڈیو کا نیوز نیٹ ورک سب سے بہتر نظر آتا ہے ۔ رائٹرز انسٹی ٹیوٹ کی 2021 ء کی ایک رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے اور اس کی مزید تصدیق آل انڈیا ریڈیو نیوز نیٹ ورک کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے حاصل کئے گئے سنگ میل سے ہوتی ہے اور حال ہی میں ٹوئیٹر پر سب سے زیادہ 30 لاکھ فالوورس موجود ہیں ۔
2013 ء میں ، اِس کے ٹوئیٹر ہینڈل کے آغاز کے بعد سے ہی ، اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ایک ملین یومیہ اس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس ہینڈل کے علاوہ، @AIRNewsHindi اور @AIRNewsUrdu پر بھی باقاعدہ اپ ڈیٹس دستیاب ہیں۔ اے آئی آر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اپنے 44 ٹویٹر ہینڈلز کے ذریعے علاقائی زبانوں میں خبریں بھی فراہم کر رہا ہے۔
بدلتے وقت کے ساتھ مطابقت رکھتے ہوئے، اے آئی آر نیوز نے زیادہ سے زیادہ سامعین، خاص طور پر نوجوانوں تک پہنچنے کے لئے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی موجودگی میں زبردست اضافہ کیا ہے ۔ آل انڈیا ریڈیو روایتی ذرائع کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز جیسے یوٹیوب، ایپ، ویب سائٹ، فیس بک، انسٹاگرام اور کو پر خبروں کی اپ ڈیٹس فراہم کر رہا ہے۔ اس طرح یہ بھروسہ مند خبروں کی رسائی کا ایک قابل اعتماد ذریعہ بن گیا ہے۔
نیوز آن اے آئی آر ایپ آل انڈیا ریڈیو کے لئے ایک زبردست تبدیلی والی ایپ ثابت ہوئی ہے کیونکہ بھارت میں 270 سے زیادہ آل انڈیا ریڈیو کی اسٹریمز اور عالمی سطح پر 190 سے زیادہ ممالک میں نیوز آن اے آئی آر اسٹریمز دستیاب ہیں۔ نیوز آن اے آئی آر ایپ پر وِوِدھ بھارتی ، اے آئی آر پنجابی اور اے آئی آر نیوز 24x7 جیسی اے آئی آر کی کچھ اسٹریمز ، ان ملکوں میں بہت مقبول ہیں ۔
3 سال کی مختصر مدت میں ’نیوز آن اے آئی آر آفیشل ‘ یوٹیوب چینل کا 4.5 لاکھ سبسکرائبرز تک بڑھنا تمام پلیٹ فارمز پر آل انڈیا ریڈیو کی خبروں کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ 2019 ء میں ، جب سے اس نے اسٹریمنگ شروع کی ہے ، اس کے سماعت کے وقت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، جو 22 لاکھ گھنٹوں سے زیادہ پہنچ گیا ہے اور 38 کروڑ سے زیادہ بار اسے کلک کیا گیا ہے ۔ ان تمام پلیٹ فارمز پر یہ اضافہ پوری طرح آرگینک ہے ۔
ایک اور سنگ میل یہ ہے کہ اے آئی آر نیوز کے لئے فیس بک پر اس کے فالوورز کی تعداد 3.4 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ اے آئی آر نیوز کے فیس بک پیج پر ، اس کے فالوورز کا تعلق 43 سے زیادہ مختلف ممالک سے ہے۔ یہ اسے بھارت کی آواز بناتا ہے اور پوری دنیا میں بھارت اور بھارت نژاد افراد کے درمیان ایک رابطہ کے طور پر کام کرتا ہے۔ ورلڈ نیوز جیسے ریڈیو پروگرام ، جن میں بھارت کے تناظر پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے ، بہت کم وقت میں بہت مقبول ہو گئے ہیں ۔
پرسار بھارتی کے سی ای او ششی شیکھر ویمپتی نے اس کامیابی کی ستائش کی ہے ۔ انہوں نے آکاشوانی بھون میں سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنے تخلیقی جذبے کے ساتھ نئی اونچائیوں تک پہنچیں ۔ آل انڈیا ریڈیو نیوز کے پرنسپل ڈائریکٹر جنرل این وی ریڈی نے کہا کہ یہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور لوگوں میں اے آئی آر نیوز کی بھروسہ مندی کا اظہار ہے ۔
طلباءکے لئے مخصوص پروگرام جیسے ابھیاس، تحریک آزادی پر کوئز اور اسپورٹس کوئز نے نو جوان نسل میں دلچسپی پید اکی ہے اور وہ ان کی میڈیا کی خوراک کا ایک مستقل حصہ بن گیا ہے ۔ اس کے علاوہ، جموں و کشمیر کو اصل دھارے سے منسلک کرنے میں تعاون کرتے ہوئے ’’ جموں و کشمیر – ایک نئی صبح ‘‘ کا ایک خصوصی پروگرام اے آئی آر کے پہلے سے جاری بہت سے پروگراموں میں شامل کیا گیا ہے ۔
بھارت نژاد افراد تک رسائی حاصل کرنے اور بھارت کی عالمی رسائی اور سافٹ پاور کو بڑھانے کے لئے اے آئی آر نیوز نے دری، پشتو، بلوچی، نیپالی، مندارن ، چینی اور تبتی سمیت غیر ملکی زبانوں میں نشریات کو دوگنا کر دیا ہے۔
روایتی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے علاوہ آل انڈیا ریڈیو ڈی ڈی فری ڈِش ڈی ٹی ایچ اور ڈی آر ایم پر بھی دستیاب ہے۔
آل انڈیا ریڈیو، جو 1936 ء میں قائم ہوا، دنیا کا سب سے بڑا ریڈیو نیٹ ورک ہے۔ یہ 77 بھارتی اور 12 غیر ملکی زبانوں میں خبروں اور حالات حاضرہ کے پروگرام نشر کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 5735
(Release ID: 1828303)
Visitor Counter : 174