وزیراعظم کا دفتر
شری گنپتی سچیدانند سوامی جی کے 80ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم کے پیغام کا متن
Posted On:
22 MAY 2022 12:00PM by PIB Delhi
قابل احترام شری گنپتی سچیدانند سوامی جی،
یہاں موجود تمام سنت، دتہ پیٹھم کے تمام عقیدت مند پیروکار، اور خواتین و حضرات!
ایلریگو…
جے گرو دت!
اپا جی اوریگے،
ایمبھتنے وردھنتتی سندھرب دلی،
سلام،
ہاگو شبھ کامنے گلو!
ساتھیوں،
چند سال پہلے مجھے دتہ پیٹھم جانے کا موقع ملا تھا۔ اسی وقت آپ نے مجھے اس پروگرام میں آنے کو کہا تھا۔ میں نے تب ہی ارادہ کر لیا تھا کہ میں پھر آپ سے آشیرواد لینے آؤں گا، لیکن میں نہیں آ پا رہا ہوں۔ مجھے آج ہی جاپان کے دورے پر جانا ہے۔ میں شاید دتہ پیٹھم کے اس عظیم الشان پروگرام میں جسمانی طور پر موجود نہ ہوں، لیکن میری روحانی موجودگی آپ کے درمیان ہے۔
میں اس مبارک موقع پر شری گنپتی سچیدانند سوامی جی کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ سلام کرتا ہوں۔ زندگی کے 80 سال کا مرحلہ بہت اہم ہوتا ہے۔ 80 سال کے پڑاؤ کو ہماری ثقافتی روایت میں سہسرا چندر درشن بھی سمجھا جاتا ہے۔ میں قابل احترام سوامی جی کی لمبی زندگی کی دعا کرتا ہوں۔ میں ان کے پیروکاروں کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
آج، معزز سنتوں اور خصوصی مہمانوں کے ذریعہ آشرم میں ’ہنومت دوار‘ کے داخلی دروازے کا افتتاح بھی کیا گیا ہے۔ میں آپ سب کو اس کے لیے بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ گرو دیو دت نے جس سماجی انصاف سے ہمیں متاثر کیا ہے، آپ سب جو کام کر رہے ہیں، اس میں ایک کڑی اور جڑی ہے۔ آج ایک اور مندر کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔
ساتھیوں،
ہمارے شاستروں میں کہا گیا ہے-
”پروپکاراے ستام ویبھوتیہ“
یعنی سنتوں کی شان سرف سخاوت اور رحم دلی کے لیے ہی ہوتی ہے۔ سنت صدقہ خیرات اور لوگوں کی خدمت کے لیے ہی پیدا ہوتے ہیں۔ اس لیے ایک سنت کی پیدائش، اس کی زندگی صرف اس کا ذاتی سفر نہیں ہے۔ بلکہ معاشرے کی بہتری اور فلاح کا سفر بھی اس سے وابستہ ہے۔ شری گنپتی سچیدانند سوامی جی کی زندگی اس کا براہ راست ثبوت ہے، اس کی ایک مثال ہے۔ ملک اور دنیا کے کونے کونے میں کتنے ہی آشرم ہیں، اتنے بڑے ادارے، مختلف پروجیکٹس، لیکن ان سب کی سمت اور دھار ایک ہی ہے - مخلوق کی خدمت، مخلوق کی فلاح۔
بھائیو اور بہنوں،
دتہ پیٹھم کی کوششوں کے بارے میں مجھے سب سے زیادہ اطمینان اس بات کا ہے کہ یہاں روحانیت کے ساتھ ساتھ جدیدیت کو بھی پروان چڑھایا جاتا ہے۔ یہاں ایک بہت بڑا ہنومان مندر ہے، تو تھری ڈی میپنگ، ساؤنڈ اور لائٹ شو کا انتظام بھی ہے۔ یہاں پر اتنا بڑا پرندوں کا پارک ہے اور ساتھ ہی اس کے چلانے کا جدید نظام بھی موجود ہے۔
دتہ پیٹھم آج ویدوں کے مطالعہ کا ایک بڑا مرکز بن گیا ہے۔ یہی نہیں، سوامی جی کی رہنمائی میں مؤثر اختراعات ہو رہی ہیں کہ کس طرح لوگوں کی صحت کے لیے ہمارے آباؤ اجداد کی طرف سے سونپی گئی گیت، موسیقی اور آواز کی طاقت کو استعمال کیا جائے۔ فطرت کے لیے سائنس کا یہ استعمال، روحانیت کے ساتھ ٹیکنالوجی کا یہ امتزاج، یہ متحرک ہندوستان کی روح ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ سوامی جی جیسے سنتوں کی کوششوں سے آج ملک کے نوجوان اپنی روایات کی طاقت سے واقف ہو رہے ہیں، انہیں آگے لے جا رہے ہیں۔
ساتھیوں،
آج ہم سوامی جی کی 80ویں یوم پیدائش ایسے وقت منا رہے ہیں جب ملک اپنی آزادی کے 75 سال کا جشن منا رہا ہے۔ ہمارے سنتوں نے ہمیشہ ہمیں خود سے اوپر اٹھ کر ہر چیز کے لیے کام کرنے کی ترغیب دی ہے۔ آج ملک ہم سے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس‘ کے منتر کے ساتھ اجتماعی قراردادیں لینے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ آج یہ ملک اپنے آثار قدیمہ کو بھی محفوظ کر رہا ہے، اسے فروغ دے رہا ہے اور اپنی جدت اور جدیدیت کو تقویت دے رہا ہے۔ آج ہندوستان کی شناخت یوگ بھی ہے اور نوجوان بھی۔ آج دنیا ہمارے اسٹارٹ اپس کو اپنے مستقبل کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ ہماری صنعت، ہمارا 'میک ان انڈیا' عالمی ترقی کے لیے امید کی کرن ثابت ہو رہا ہے۔ ہمیں ان قراردادوں کے حصول کے لیے کام کرنا ہے۔ اور میں چاہوں گا کہ ہمارے روحانی مراکز بھی اس سمت میں تحریک کے مراکز بنیں۔
ساتھیوں،
آزادی کے 75 سالوں میں، ہمارے پاس اگلے 25 سالوں کے لیے قراردادیں ہیں، اگلے 25 سالوں کے لیے اہداف ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ دتہ پیٹھم کی قراردادوں کو آزادی کے امرت سے جوڑا جا سکتا ہے۔ آپ فطرت کے تحفظ، پرندوں کی خدمت کے لیے غیر معمولی کام کر رہے ہیں۔ میں اس سمت میں کچھ اور نئی قراردادیں لینا چاہوں گا۔ میں درخواست کرتا ہوں کہ ہم سب مل کر پانی کے تحفظ، اپنے آبی ذرائع، دریاؤں کی حفاظت کے لیے عوامی بیداری بڑھانے کے لیے کام کریں۔
امرت مہوتسو کے دوران ہر ضلع میں 75 امرت سروور بھی بنائے جا رہے ہیں۔ ان جھیلوں کی دیکھ بھال کے لیے، ان کے فروغ کے لیے ہمیں معاشرے کو بھی شامل کرنا ہوگا۔ اسی طرح ہمیں سوچھ بھارت ابھیان کو ایک مسلسل عوامی تحریک کے طور پر آگے بڑھانا ہے۔ اس سمت میں، میں خاص طور پر صفائی کارکنوں کے لیے سوامی جی کے تعاون اور عدم مساوات کے خلاف ان کی کوششوں کی تعریف کرتا ہوں۔ سب کو جوڑنے کی کوشش، یہ مذہب کی اصل شکل ہے، جس کا احساس سوامی جی کر رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ دتہ پیٹھم سماج کی تعمیر، قوم سازی کی اہم ذمہ داریوں میں ایسا ہی اہم کردار ادا کرتا رہے گا اور جدید دور میں زندگی کی خدمت کے اس یگیہ کو ایک نئی وسعت دے گا۔ اور یہی تو مخلوق کی خدمت سے شیو کی خدمت کا عزم بن جاتا ہے۔
میں ایک بار پھر شری گنپتی سچیدانند سوامی جی کی لمبی عمر کے لیے دعا کرتا ہوں۔ ان کی صحت اچھی رہے ۔ دتہ پیٹھم کے ذریعہ سماج کی طاقت اسی طرح بڑھتی رہی۔ اسی جذبے کے ساتھ، آپ سب کا بہت بہت شکریہ!
******
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 5722
(Release ID: 1827398)
Visitor Counter : 163
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam