وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے خواتین کی عالمی مکے بازی چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر نکہت زرین کو مبارکباد پیش کی


وزیراعظم نے کانسے کا تمغہ جیتنے پر منیشا مون اور پروین ہڈا کو بھی مبارکباد پیش کی

Posted On: 19 MAY 2022 11:00PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نکہت زرین کو، خواتین کی عالمی مکے بازی چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے کانسے کا تمغہ جیتنے والی منیشا مون اور پروین ہڈا کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا:

’’ہمارے مکے بازوں نے ہمارا سر فخرسے اونچا کیا ہے!  خواتین کی عالمی مکے بازی  چمپئن شپ میں شاندار طلائی تمغہ جیتنے پر @ نکہت زرین کو مبارکباد۔  منیشا مون اور پروین ہڈا کو بھی  اسی مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر نیک خواہشات۔‘‘

*****

 

ش ح۔ ن ر 

U NO: 5557

 


(Release ID: 1826812) Visitor Counter : 125