وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

بھارت میں غیر ملکی فلموں کی شوٹنگ کو فروغ حاصل ہوا، مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے اہم امداد کا اعلان کیا


جناب ٹھاکر نے انڈیا پویلین کا افتتاح کیا، افّی کے 53ویں ایڈیشن کے پوسٹر کی نقاب کشائی کی

بھارتی سنیما انسانی صلاحیتوں، فتح اور نئے بھارت کی پرواز کی کہانی ہے: جناب ٹھاکر

گزشتہ سات دہائیوں میں سینما ہماری سافٹ پاور کے آلے کے طور پر ابھرا ہے: جناب ٹھاکر

بھارتی سینما، جو سافٹ پاور کا ایک آلہ ہے، نے دنیا کو بھارت کی بہتر طور پر پہچان کرائی ہے: فرانس میں بھارتی سفیر جناب جاوید اشرف

Posted On: 18 MAY 2022 5:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  18/مئی 2022 ۔ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج کانز فلم مارکیٹ ’مارچے ڈو فلم‘ میں انڈیا پویلین کا افتتاح کیا۔ بھارت کو غیر ملکی فلم سازوں کے لیے پسندیدہ مقام بنانے کے مقصد سے، مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات جناب انوراگ ٹھاکر نے آج غیر ملکی فلموں کی شوٹنگ اور بھارت کے ساتھ غیر ملکی مشترکہ پروڈکشن کو راغب کرنے کے لیے دو اسکیموں کا آغاز کیا۔ دو اسکیموں یعنی آڈیو ویژول کو پروڈکشن کے لیے مراعاتی اسکیم اور غیر ملکی فلموں کی بھارت میں شوٹنگ کے لئے مراعاتی اسکیم کا مقصد بھارتی میڈیا اور تفریحی صنعت کی صلاحیت کو ابھارنا ہے۔

مراعات کے پہلوؤں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے بتایا کہ باضابطہ مشترکہ پروڈکشن کے لیے، بین الاقوامی فلم پروڈکشن کمپنیاں بھارت میں کوالیفائنگ اخراجات پر 30 فیصد تک کا دعویٰ کرسکتی ہیں، جس کی زیادہ سے زیادہ حد 2 کروڑ روپئے ہے۔ بھارت میں شوٹنگ کرنے والی غیر ملکی فلمیں بھارت میں 15 فیصد یا اس سے زیادہ افرادی قوت کو ملازمت دینے پر مزید 5 فیصد بونس کا دعویٰ کرسکتی ہیں، جس کی زیادہ سے زیادہ حد 50 لاکھ روپئے (65,000 امریکی ڈالر) ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ اسکیمیں بھارت کے ساتھ عالمی تعاون اور غیر ملکی فلم سازوں کو سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنے اور بھارت کو فلم بندی کی منزل کے طور پر فروغ دینے میں مدد کریں گی۔ (اسکیم کی تفصیلات ذیل میں ضمیمہ1 میں ہے)

بھارتی سنیما کی گہری سماجی جڑوں کی وضاحت کرتے ہوئے جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ بھارتی سنیما میں تخلیقیت، عمدگی اور اختراع، سماجی اور قومی اہمیت کے موضوعات کو حساس طریقے سے برتے جانے کے ساتھ ساتھ فروغ پائی ہیں۔  وزیر موصوف نے مزید کہا کہ’’بھارتی لوگوں کی اقدار، عقائد اور تجربات کی عکاسی کرتے ہوئے، بھارتی سنیما نے ان کی امیدوں، خوابوں اور کامیابیوں کو بھی دکھایا ہے۔ بھارتی ثقافت سے جڑی ہونے کے ساتھ ساتھ، بھارتی فلم انڈسٹری نے ایک آفاقی کردار حاصل کرنے کے لیے ترقی کی ہے۔ اور ہماری پرانی کہانیوں کو محفوظ رکھتے ہوئے، بھارتی فلم ساز ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے کہانی سنانے کے اپنے فن میں جدت لا رہے ہیں‘‘۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ’’بھارتی سنیما نہ صرف 6000 سال پرانی تہذیب کی کہانی ہے، نہ صرف 1.3 بلین حکایتوں کی کہانی ہے بلکہ انسانی ہنرمندی، فتح اور نئے بھارت کے پرواز کی کہانی بھی ہے جو آپ کے نقطہ نظر سے بیان کی گئی ہے‘‘۔

جناب ٹھاکر نے فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کے ایک مکالمے کے طرز پر کہا کہ ’’بھارت کا سنیما، دوڑنا چاہتا ہے، اُڑنا چاہتا ہے، بس رکنا نہیں چاہتا ہے‘‘۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ  خوبصورت سفر کے ذریعے بھارتی سنیما نے عالمی فلم سازوں کو متاثر کیا ہے اور ان سے متاثر بھی ہوا ہے، اور 2020 کی دہائی بھارت میں آرٹ اور فلمیں بنانے کا بہترین موقع ہے۔

بھارتی سنیما ایک بڑی تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے، کیونکہ گزشتہ چند سالوں میں، اسٹریمنگ انقلاب نے ملک میں طوفان لادیا ہے، اور ڈیجیٹل/او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کی مقبولیت نے فلموں کی تخلیق، تقسیم اور استعمال کے طریقے کو تبدیل کر دیا ہے۔ عالمی اور بھارتی سینما کے صارفین کے پاس پہلے سے کہیں زیادہ متبادل موجود ہے۔

بھارت کو فلم بندی کا پسندیدہ مقام بنانے کے حکومت کے مضبوط ارادے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے، جناب ٹھاکر نے کہا کہ ’’ہمارے پاس ایک مضبوط دانشورانہ املاک کا نظام ہے، اور ڈیجیٹل میڈیم اب تھیٹر اور فلموں جیسے کھپت اور اشاعت کے دیگر زیادہ مستحکم طریقوں کی تکمیل کرتا ہے۔ اس نے صارفین کے ذریعے انتخاب  کی ایسی جمہوریت کو جنم دیا ہے جیسی کہ پہلے کبھی نہیں تھی، اور ہماری حکومت تخلیقی صنعتوں کی مدد کے ذریعے اسے محفوظ رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔‘‘

جس پیمانے پر کام ہوا ہے اس کے لئے بھارت کے فلموں کی بحالی (فلم ریسٹوریشن) کے کام کو اس کا سہرا دیتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ حکومت نے قومی فلمی ورثہ مشن (نیشنل فلم ہیریٹیج مشن) کے تحت دنیا کے سب سے بڑے فلم بحالی منصوبے پر کام شروع کیا ہے اور اس مہم کے ایک حصے کے طور پر، مختلف زبانوں اور انواع کی 2200 فلموں کو ان کی سابقہ ​​شان میں بحال کیا جائے گا۔

انڈیا پویلین کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ ’’انڈیا پویلین ہمارے تاج میں ایک اور نگینے کا اضافہ ہے اور محض آج کے آپ کے وشواس اور پریاس سے، یہ کل بھارتی خواب کا علمبردار بن جائے گا۔‘‘

وزیر موصوف نے انڈیا پویلین میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کے 53 ویں ایڈیشن کا آفیشیل پوسٹر جاری کیا۔ (ضمیمہ 2)

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے کہا کہ بھارت کئی سالوں سے عالمی فلمی صنعت میں اپنا حصہ ڈالتا رہا ہے اور اب آزادی کے 75 ویں سال میں بھارت کے ساتھ کانز فلم فیسٹیول کی شراکت داری واقعی ایک شاندار کام ہے۔ اداکار نوازالدین صدیقی نے ایسے ہی جذبات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ بھارت بہت سی کہانیوں کی سرزمین ہے اور نچلی سطح سے آنے والی یہ کہانیاں عالمی شہرت کے لائق ہیں۔ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے کہا کہ یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے کہ بھارت کینز میں آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر توجہ کا مرکز ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی سینما عظمت کی چوٹی پر ہے اور کانز میں یہ حصول یابی صرف ایک شروعات ہے۔

جناب شیکھر کپور نے کہا کہ بھارت کہانیوں کی سرزمین ہے اور اب بھارتی ثقافت مغرب میں ایک غالب ثقافت بن جائے گی۔ جناب پرسون جوشی نے تحسین کرتے ہوئے کہا کہ فلم سازی کو اتنا آسان عمل بننے کی ضرورت ہے کہ چھوٹے شہروں کے ابھرتے ہوئے فلم ساز اپنے وژن کو حقیقت کی شکل دینے کے لیے خود کو بااختیار محسوس کریں۔

محترمہ پوجا ہیگڑے نے زور دے کر کہا کہ وہ یہاں کسی اور حیثیت سے نہیں بلکہ برانڈ انڈیا کے طور پر موجود ہیں اور یہ ایک اعزاز کی بات ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اعزازی ملک کے طور پر بھارت کی موجودگی سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ بھارت صحیح نہج پر چل رہا ہے۔ محترمہ وانی ترپاٹھی نے سینما میں بھارتی خواتین کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی خواتین کو آج پوری دنیا میں سلبریٹ کیا جارہا ہے، کیونکہ دیپکا نے جیوری ممبر بن کر خود کو ثابت کیا ہے۔ جناب آر مادھون، جناب اے آر رحمان، جناب مامے خان اور اطلاعات و نشریات کے سکریٹری، جناب اپوروا چندرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

فرانس میں بھارت کے سفیر جناب جاوید اشرف نے کانز فلم فیسٹیول میں بھارتی وفد کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ سامعین سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی سینما نے دنیا میں بھارت کو بہترین شناخت دلائی ہے۔ بھارتی سینما دنیا میں بھارت کی بڑھتی ہوئی سافٹ پاور کا ایک اہم پہلو ہے۔

ضمیمہ - 1

بھارت میں غیر ملکی فلموں کی آڈیو ویژول کو پروڈکشن اور شوٹنگ کے لیے ترغیبی اسکیموں کی نمایاں خصوصیات

حکومت ہند کی اطلاعات و نشریات کی وزارت نے ان بین الاقوامی پروڈکشنز کے لیے ترغیبی اسکیمیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو بھارت میں شوٹنگ کرتی ہیں اور بیرونی ممالک کے ساتھ آفیشیل کو پروڈکشن کا کام کرتی ہیں۔

 ترغیب اور اہلیت

  1. آڈیو ویژوئل کو-پروڈکشن کے لیے ترغیبی اسکیم کے تحت، تمام کوالیفائنگ پروجیکٹس کے لیے، بھارتی کو-پروڈیوسر کوالیفائنگ اخراجات پر 30 فیصد تک کی قابل ادائیگی نقد رقم کا دعویٰ کرسکتے ہیں، جس کی زیادہ سے زیادہ حد 2 کروڑ روپئے (260,000 امریکی ڈالر) ہے، تاہم معاوضہ پروڈیوسرز کے درمیان اس منصوبے کے لیے مالی تعاون کے ان کے متعلقہ حصہ کے مطابق تقسیم کیا جائے گا۔

آڈیو ویژوئل کو-پروڈکشن پر بھارت کے آفیشیل دو فریقی کو- پروڈکشن معاہدوں میں سے ایک کے تحت پروجیکٹ کو آئی اینڈ بی کی وزارت اور حصہ لینے والے ملک / ممالک کی طرف سے ’’کو- پروڈکشن‘‘ کا درجہ دیا گیا ہوگا۔ جن پروجیکٹوں کو یکم اپریل 2022 کے بعد آفیشیل کو-پروڈکشن کا درجہ دیا گیا ہے وہ اس انسنٹیو کے اہل ہیں۔

2. بھارت میں غیر ملکی فلموں کی شوٹنگ کے لیے ترغیبی اسکیم کے تحت، وہی انسنٹیو دیا جائے گا جس کا اوپر ذکر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ 50 لاکھ روپئے (65,000 امریکی ڈالر) تک اضافی ری اِمبرسمنٹ  کے طور پر اضافی 5 فیصد بونس کا دعویٰ کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ بھارت میں 15 فیصد یا اس سے زیادہ افرادی قوت کو ملازمت دی جائے۔

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے وہ بین الاقوامی پروڈکشنز جن کو وزارت اطلاعات و نشریات اور وزارت خارجہ نے یکم اپریل 2022 کے بعد شوٹنگ کی اجازت دی ہے (صرف دستاویزی فلموں کے لیے) اہل ہوں گے۔

مراعات دو مراحل میں تقسیم کی جائیں گی یعنی عبوری اور حتمی۔ بھارت میں پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد ادائیگی کا حتمی دعویٰ کیا جا سکتا ہے۔ خصوصی ترغیبی تشخیصی کمیٹی (اسپیشل انسنٹیو ایویلیوایشن کمیٹی) کی سفارش پر مراعات فراہم کی جائیں گی۔ (جس کے لیے تفصیلی رہنما خطوط ایف ایف او کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے)۔ مزید یہ کہ مراعات کا دعویٰ کسی ایک اسکیم کے تحت کیا جاسکتا ہے، دونوں کے لیے نہیں۔

ترغیبی اسکیم کو نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے زیراہتمام فلم فیسی لی ٹیشن آفس (ایف ایف او) کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا۔

ضمیمہ 2

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y3J5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-05-18at6.39.57PMALI2.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-05-18at6.39.58PM3LST.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-05-18at6.39.58PM(1)U5BE.jpeg

 

کانز 2022 میں انڈیا پویلین کا یوٹیوب لنک

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5507


(Release ID: 1826509) Visitor Counter : 338