وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا لمبنی، نیپال کا دورہ (16 مئی 2022)


وزیر اعظم کا روانگی سے متعلق  بیان

Posted On: 15 MAY 2022 12:17PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  15/مئی 2022 ۔ میں نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا کی دعوت پر 16 مئی 2022 کو لمبنی، نیپال کا دورہ کروں گا۔

میں بدھ جینتی کے مبارک موقع پر مایا دیوی مندر میں پوجا کرنے کا منتظر ہوں۔ مجھے بھگوان بدھ کی پیدائش کے مقدس مقام پر  اظہار تعظیم کے لیے لاکھوں بھارتیوں کے نقش قدم پر چلنے کا اعزاز حاصل  ہورہا ہے۔

میں ، وزیر اعظم دیوبا کے گزشتہ ماہ  بھارت کے دورے کے دوران ہماری نتیجہ خیز بات چیت کے بعد ، ان سے دوبارہ ملاقات کا بھی منتظر ہوں۔ ہم پن بجلی، ترقی اور کنیکٹیوٹی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے اپنی مشترکہ افہام و تفہیم کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔

مقدس مایا دیوی مندر کا دورہ کرنے کے علاوہ، میں لمبنی موناسٹک زون میں انڈیا انٹرنیشنل سینٹر فار بدھسٹ کلچر اینڈ ہیریٹیج کی ’’شیلانیا س‘‘ تقریب میں شرکت کروں گا۔ میں نیپال کی حکومت کی طرف سے منعقد ہونے والی بدھ جینتی کے موقع پر ہونے والی تقریبات میں بھی شرکت کروں گا۔

نیپال کے ساتھ ہمارے تعلقات بے مثال ہیں۔ بھارت  اور نیپال کے درمیان تہذیبی اور عوام کے درمیان رابطے ہمارے قریبی تعلقات کی پائیدار بنیاد  ہیں۔ میرے دورے کا مقصد وقت کی کسوٹی پر کھڑے اترے  ان روابط کو منانا اور مزید گہرا کرنا ہے، جو صدیوں میں  پروان چڑھے ہیں اور آپسی میل ملاپ کی ہماری طویل تاریخ میں درج ہیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5388

 



(Release ID: 1825522) Visitor Counter : 142