وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زائدکے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا

Posted On: 13 MAY 2022 6:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی:13؍مئی2022:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زائد کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایک عظیم قائد اور دور اندیش لیڈر تھے، جن کی قیادت میں ہندوستان-متحدہ عرب امارات تعلقات مضبوط ہوئے۔

وزیر اعظم نے ایک ٹوئٹ میں کہا؛

’’میں عزت مآب شیخ خلیفہ بن زائد کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت غم زدہ ہوں۔وہ ایک عظیم قائد اور دور اندیش لیڈ ر تھے، جن کی سربراہی میں ہند-متحدہ عرب امارات تعلقات مضبوط ہوئے۔ہندوستان کے لوگوں کے دلی جذبات متحدہ عرب امارات کے لوگوں کے ساتھ ہے۔ میں اُن کی روح  کے سکون کے لئے دعا کرتاہوں۔‘‘

***********

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 5345)



(Release ID: 1825177) Visitor Counter : 102