سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ وہ 23-2022 میں پچاس کلو میٹر روزانہ کی ریکارڈ رفتار سے 18000 کلو میٹر قومی شاہراہوں کی تعمیر کے عہد کے پابند ہیں

Posted On: 12 MAY 2022 3:17PM by PIB Delhi

سڑکوں کے ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں نئے ہندوستان کی امنگوں کو پورا کرنے کے لئے ہم لوگ ملک بھر میں قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کو توسیع دینے کے لئے عہد بند ہیں اور 23-2022 میں پچاس کلو میٹر روزانہ کی ریکارڈ رفتار کے ساتھ قومی شاہراہوں کی 18000 کلو میٹر کی تعمیر کا عزم رکھتے ہیں۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیر موصوف  نے کہا کہ 2025 تک دو لاکھ کلو میٹر قومی شاہراہوں کی تعمیر کا مجموعی نشانہ رکھا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے مقررہ وقت کے اندر عالمی درجے کی سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر لازمی ہے کیونکہ سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ آتم نربھر بھارت کی آتما ہے۔

****

U.No:5294

ش ح۔رف۔ س ا



(Release ID: 1824785) Visitor Counter : 109