وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نریندر مودی نے  رپبلک آف کوریا کے صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور  نیک خواہشات کا اظہار کیا

Posted On: 10 MAY 2022 12:22PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  آج رپبلک آف کوریا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر عالی جناب یون سک یول کو  مبارک باد دی ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ؛

’’میں آر او  کے ، کے صدر  یون سک یول  کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات  پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے  آج  اپنا نیا عہدہ سنبھال  لیا ہے۔ میں اُن کے ساتھ جلد میٹنگ کا منتظر ہوں اور بھارت اور رپبلک آف کوریا کے درمیان  تعلقات کو  مزید مستحکم کرنے اور اسے  نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے مل کر کام کرنے کا بھی  منتظر ہوں۔‘‘

***************

ش ح۔ ح ا۔ ق ر۔

(2022۔05۔10)

U- 5204


(Release ID: 1824092)