وزارت خزانہ
14 ریاستوں کو 7,183.42 کروڑ روپے کی محصول خسارہ گرانٹ جاری
رواں مالی سال میں اب تک ریاستوں کو جاری کل ریونیو خسارہ گرانٹ 14,366.84 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے
ریاستوں کو 2022-23 میں کل 86,201 کروڑ روپے محصول خسارہ گرانٹ جاری کیا جائے گا
Posted On:
06 MAY 2022 4:30PM by PIB Delhi
محکمہ اخراجات، وزارت خزانہ نے جمعہ کو پوسٹ ڈیولیشن ریونیو ڈیفیسٹ (پی ڈی آر ڈی) گرانٹ کی دوسری ماہانہ قسط7,183.42 کروڑ روپے 14 ریاستوں کو جاری کی ہے۔ یہ گرانٹ پندرہویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق جاری کی گئی ہے۔
پندرہویں مالیاتی کمیشن نے کل مالی سال 2022-23 کے لیے 14 ریاستوں کو 86,201 کروڑ روپے پوسٹ ڈیولیشن ریونیو ڈیفیسٹ گرانٹ کی سفارش کی ہے۔ تجویز کردہ گرانٹ محکمہ اخراجات کی طرف سے تجویز کردہ ریاستوں کو 12 مساوی ماہانہ قسطوں میں جاری کی جائے گی۔ اس جاری کردہ رقم کے ساتھ، 2022-23 میں ریاستوں کو جاری کردہ ریونیو خسارے کی گرانٹس کی کل رقم بڑھ کر 14,366.84 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔
ریاستوں کو آئین کے آرٹیکل 275 کے تحت پوسٹ ڈیولیشن ریونیو ڈیفیسٹ گرانٹس فراہم کی جاتی ہیں۔ منتقلی کے بعد ریاستوں کے ریونیو کھاتوں میں فرق کو پورا کرنے کے لیے یکے بعد دیگرے مالیاتی کمیشنوں کی سفارشات کے مطابق ریاستوں کو گرانٹس جاری کی جاتی ہیں۔
یہ گرانٹ حاصل کرنے کے لیے ریاستوں کی اہلیت اور 2020-21 سے 2025-26 کی مدت کے لیے گرانٹ کی مقدار کا فیصلہ پندرہویں کمیشن نے ریاست کے محصولات اور اخراجات کے تخمینے کے درمیان فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا تھا۔
جن ریاستوں کو 2022-23 کے دوران پندرہویں مالیاتی کمیشن نے پوسٹ ڈیولیشن ریونیو ڈیفیسٹ گرانٹ کی سفارش کی ہے وہ ہیں: آندھرا پردیش، آسام، ہماچل پردیش، کیرالہ، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، پنجاب، راجستھان، سکم، تریپورہ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال۔
2022-23 کے لیے تجویز کردہ پوسٹ ڈیولیشن ریونیو ڈیفیسٹ گرانٹ اور ریاستوں کو دوسری قسط کے طور پر جاری کی گئی رقم کی ریاست وار تفصیلات درج ذیل ہیں:
ریاست وار پوسٹ ڈیولیشن ریونیو ڈیفیسٹ گرانٹس (پی ڈی آر ڈی جی) جاری
(کروڑروپےمیں)
نمبرشمار
|
ریاست کا نام
|
سال 2022-23 کے لیےایف سی-ایکس وی کے ذریعے تجویز کردہ پی ڈی آر ڈی جی
|
مئی 2022 کے لیے دوسری قسط جاری کی گئی
|
1
|
آندھراپردیش
|
10,549
|
879.08
|
2
|
آسام
|
4,890
|
407.50
|
3
|
ہماچل پردیش
|
9,377
|
781.42
|
4
|
کیرالہ
|
13,174
|
1097.83
|
5
|
منی پور
|
2,310
|
192.50
|
6
|
میگھالیہ
|
1,033
|
86.08
|
7
|
میزورم
|
1,615
|
134.58
|
8
|
ناگالینڈ
|
4,530
|
377.50
|
9
|
پنجاب
|
8,274
|
689.50
|
10
|
راجستھان
|
4,862
|
405.17
|
11
|
سکم
|
440
|
36.67
|
12
|
تریپورہ
|
4,423
|
368.58
|
13
|
اتراکھنڈ
|
7,137
|
594.75
|
14
|
مغر بی بنگال
|
13,587
|
1132.25
|
***
ش ح۔ ش ت ۔ج
Uno-5150
(Release ID: 1823709)
Visitor Counter : 152