نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

چوتھے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں حصہ لینے کے لیے ملک بھر سے 8500 کھلاڑیوں کا اب تک کا سب سے بڑا دستہ: جناب انوراگ ٹھاکر


کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2021 میں پانچ روایتی کھیل: نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر

لوگو، ترانہ، جرسی اور کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2021 کے لیے ماسکوٹ  کا آج پنچکولہ میں آغاز ہوا

Posted On: 07 MAY 2022 4:23PM by PIB Delhi

چوتھے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں ملک بھر سے 8500 کھلاڑیوں کا اب تک کا سب سے بڑا دستہ حصہ لے گا۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج اندر دھنش آڈیٹوریم، پنچکولہ میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2021 کے لیے لوگو، ترانہ، جرسی اور ماسکوٹ کے اجراء کے دوران یہ بات کہی۔ وزیرموصوف نے کہا کہ ملک کی صرف 2 فیصد آبادی والے ہریانہ نے زیادہ تر کھیلوں کے مقابلوں میں ملک کو تمغوں کا بڑا حصہ دیا ہے۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال، ہریانہ کے نائب وزیر اعلیٰ جناب دشینت چوٹالہ، ہریانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر جناب گیان چند گپتا، ہریانہ کے وزیر کھیل جناب سندیپ سنگھ، سابق وزیر مملکت برائے جل شکتی، حکومت ہند ، جناب رتن لال کٹاریہ اور ہریانہ کے چیف سکریٹری جناب سنجیو کوشل نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

روایتی کھیلوں کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے، جناب ٹھاکر نے کہا کہ پانچ روایتی کھیل یعنی گٹکا، کلاریپایاتو، تھانگ تا، ملاکھمبا اور یوگاآسن آئندہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2021 کا حصہ ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ یوتھ گیمز اور حال ہی میں ختم ہونے والی یونیورسٹی کھیلو انڈیا کے تحت کھیل یقینی طور پر نوجوانوں کو مستقبل میں بڑے اہداف حاصل کرنے کی ترغیب دیں گے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر نے کہا کہ حکومت ہند، کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے اپنی کوششوں میں ثابت قدم ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ریاست اس تقریب کے لیے پوری طرح سے تیاری کر رہی ہے، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال نے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2021 کی میزبانی کے لیے ریاست کو موقع دینے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ریاست صرف اناج اور خوراک ہی پیدا نہیں کر رہی ہےبلکہ ملک کے لیے اپنے کھلاڑیوں کے ذریعے تمغے بھی پیدا کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ کھیل جسمانی اور ذہنی تندرستی کے لیے اچھے ہیں۔

اس موقع پر ہریانہ کے نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ، ہریانہ کے وزیر کھیل جناب سندیپ سنگھ، ہریانہ اسمبلی کے اسپیکر جناب گیان چند گپتا اور جل شکتی کے سابق وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔

’ جیا‘ نام کا کالا ہرن اور ’وجے‘ نام کا شیر کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے شوبھا ہیں۔ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز۔ 2021 کے لیے ہریانہ کے شوبھنکر کا نام ’دھاکڑ‘ ہے۔ چوتھے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کا انعقاد 4 جون سے 13 جون تک ہریانہ میں ہونےجا رہا ہے۔

 

ش ح۔   ش ت  ۔ج

Uno-5121

 



(Release ID: 1823590) Visitor Counter : 145