وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

کینز کی تاریخ میں پہلی بار کینز فلم مارکیٹ میں بھارت کو کنٹری آف آنر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے


کینز فلم فیسٹیول کے 75 ویں ایڈیشن میں جناب آر۔ مادھون کی فلم 'راکٹری'کا ورلڈ پریمیئر ہوگا

بھارتی پویلین "بھارت - دنیا کے مواد کا مرکز" کے موضوع پر فوکس کرے گا: جناب انوراگ ٹھاکر

بھارت کینز نیکسٹ میں بھی کنٹری آف آنر منتخب

Posted On: 04 MAY 2022 6:10PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب انوراگ ٹھاکر نے آج اعلان کیا کہ فرانس میں ہونے والے "مارچے دو فلم" میں بھارت کنٹری آف آنر ہوگا جسے کینز فلم فیسٹیول کے 75 ویں ایڈیشن کے ساتھ ساتھ منعقد کیا جائے گا۔ اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ "یہ کینزکی تاریخ کا پہلا موقع ہے جب مارچے دو فلم میں کسی آفیشل کنٹری آف آنر کا انتخاب کیا گیا ہے اور یہ خصوصی فوکس ہر سال مختلف ممالک کے ساتھ آئندہ ایڈیشنوں میں بھی جاری رہے گا۔" قابل ذکر بات یہ ہے کہ فرانس اور بھارت اپنے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل کر رہے ہیں، وزرائے اعظم کا پیرس کا دورہ اور صدر میخوں سے ملاقات اس تناظر میں مزید اہمیت رکھتی ہے۔ اسی اہم سفارتی پس منظر میں بھارت کو کینز فلم فیسٹیول میں مارچے دو فلم میں 'کنٹری آف آنر' کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00108LX.jpg

جناب ٹھاکر نے کہا کہ کنٹری آف آنر کی حیثیت اس طرح بھارت، اس کے سنیما، اس کی ثقافت اور ورثے کو اجاگر کرنے کی ساحل سمندر پر ہونے والی شاندار تقریب مارچے دو فلمز کی افتتاحی شب میں فوکس کنٹری کے طور پر بھارت کی موجودگی کو یقینی بنائے گی۔ اس شب کو بھارتی موسیقی اور آتش بازی کے ساتھ بھارتی کوائر بینڈز کی خصوصی پرفارمنس ہوگی۔ پیش کیا جانے والا کھانا بھارتی کے ساتھ ساتھ فرانسیسی بھی ہوگا۔

وزیر موصوف نے مزید اعلان کیا کہ بھارت کینز نیکسٹ میں بھی "کنٹری آف آنر" ہے جس کے تحت 5 نئے اسٹارٹ اپس کو آڈیو ویژول انڈسٹری کو اجاگر کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ اینیمیشن ڈے نیٹ ورکنگ میں دس پیشہ ور افراد شرکت کریں گے۔

کینز فلم فیسٹیول کے اس ایڈیشن میں بھارت کی شرکت کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ اس میں آر ۔مادھون کی پروڈیوس کردہ فلم "راکٹری" کا ورلڈ پریمیئر ہوگا۔ آر مادھون کی فلم کی نمائش 19 مئی 2022 کو مارکیٹ اسکریننگ کے پلیس دے فیسٹیولز میں کی جائے گی۔

بھارت کو "گوز ٹو کینز سیکشن" میں 5 منتخب فلموں کی نمائش کا موقع دیا گیا ہے۔ یہ فلمیں فلم بازار کے تحت ورک ان پروگریس لیب کا حصہ ہیں:

1۔ بگھجن از جیچینگ زکسی دھوتیا - آسامی، موران

2۔ بیلاڈیلا از شیلیندر ساہو - ہندی، چھتیس گڑھی

3۔ ایک جگہ اپنی از ایکتارا کلکیٹیو - ہندی

4۔ فولوئر از ہرشد نالاودے - مراٹھی، کنڑ، ہندی

5۔ شیومّا از جے شنکر - کنڑ

اولمپیا اسکرین کے نام سے ایک سنیما ہال 22 مئی 2022 کو "غیر ریلیز شدہ فلموں" کی نمائش کے لیے بھارت کے لیے وقف کیا گیا ہے۔ اس زمرے کے تحت 5 فلمیں منتخب کی گئی ہیں۔

ستیہ جیت رے کی صدی تقریبات کینز میں جاری ہیں، ستیہ جیت رے کی کلاسک فلم – پرتی دوندی کی نمائش کینز کلاسک سیکشن میں کی جائے گی۔

مین اسٹیج پر ایک وقف بھارتی فورم، ون آور کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں انٹرٹینمنٹ شعبے کے لیڈر شریک ہیں اور یہ فورم "بھارت کو دنیا کے مواد کے مرکز" کے طور پر پیش کرے گا۔ انڈیا فورم میں سینکڑوں مہمان شرکت کریں گے اور اسے آن لائن لائیو نشر کیا جائے گا۔

اس بار انڈیا پویلین کی خصوصیات پر بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ پویلین کا واحد فوکس بھارت "دنیا کے مواد کا مرکز" ہوگا۔ پویلین کا افتتاح 18 مئی 2022 کی صبح کیا جائے گا۔ یہ ملک کی لسانی، ثقافتی اور علاقائی تنوع میں بھارتی سنیما کی نمائش کرے گا اور عالمی برادری کے شرکا کے لیے نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا جس کا مقصد فلم شوٹنگ، تقسیم، پروڈکشن، اسکرپٹ ڈویلپمنٹ، ٹیکنالوجی، فلم کی فروخت اور سنڈیکیشن کو فروغ دینے میں بین الاقوامی شراکت داری قائم کرنا ہے۔

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 5021


(Release ID: 1822719) Visitor Counter : 239