وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے بھارت کی قومی سلامتی، خارجہ تعلقات اور عوامی نظم و نسق سے متعلق غلط معلومات پھیلانے والے16یوٹیوب  نیوز چینلوں کو  بلاک کیا


آئی ٹی ضابطہ 2021 کے تحت ہنگامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے  10 بھارتی اور 6 پاکستانی  واقع یوٹیوب نیوز چینل بلاک کئے گئے

یوٹیوب چینل بھارت میں خوف و ہراس پھیلانے، فرقہ وارانہ انتشار پھیلانے اور امن و امان  کوبگاڑنے کے لئے جھوٹی،  غیر تصدیق شدہ جانکاری  پھیلا رہے تھے

بلاک کئے گئے  یوٹیوب پر مبنی نیوز چینلز کے ناظرین کی تعداد 68 کروڑ سے زیادہ تھی

Posted On: 25 APR 2022 5:41PM by PIB Delhi

وزارت اطلاعات و نشریات نے آئی ٹی  ضابطہ 2021 کے تحت ہنگامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 22 اپریل 2022 کو  دو مختلف احکامات کے تحت 16 یوٹیوب پر مبنی نیوز چینل اور ایک فیس بک اکاؤنٹ  کو  بلاک کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

بلاک کیے گئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں  چھ پاکستانی  اور دس  بھارت  کے یوٹیوب نیوز چینل شامل ہیں، جن کے ناظرین کی مجموعی تعداد 68 کروڑ سے زیادہ ہے۔ یہ دیکھا گیا کہ ان چینلوں کا استعمال قومی سلامتی، بھارت کے خارجہ تعلقات، ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن  و امان  سے متعلق معاملوں  پر سوشل میڈیا پر فرضی خبریں پھیلانے کے لیے کیا گیا تھا۔ کسی بھی  ڈیجیٹل نیوز پبلشرز  نے  آئی ٹی ضابطہ  2021 کے ضابطے 18 کے تحت  وزارت کو  ضروری معلومات فراہم نہیں کی تھی۔

مواد کی نوعیت

 بھارت کے کچھ یوٹیوب چینلوں کے ذریعہ شائع شدہ  مواد میں ایک کمیونٹی کو دہشت گرد کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور مختلف مذہبی فرقوں کے  افراد کے درمیان نفرت کو ہوا دی گئی ۔ اس طرح کے  مواد میں  فرقہ وارانہ عداوت  پیدا کرنے اور عوامی نظم و نسق میں خلل ڈالنے کا ارادہ پایا گیا ہے۔

بھارت کے کئی  یوٹیوب چینل  سماج کے مختلف طبقات میں دہشت پیدا  کرنے کے ارادے سے  غیر مصدقہ  خبریں اور ویڈیوز شائع کرتے ہوئے پائے گئے۔ کووڈ-19 کی وجہ سے پورے بھارت میں لاک ڈاؤن کے اعلان سے متعلق جھوٹے دعوے کرکے بیرون ملک بھارتی مزدوروں کو خطرے میں ڈالنا اور بعض مذہبی فرقوں   کے لئے خطروں کا الزام  لگاتے  ہوئے من گھڑت دعوے  وغیرہ اس کی مثالیں  ہیں۔ ایسے مواد کو ملک میں امن عامہ کے لیے نقصان دہ  تصورکیا گیا۔

پاکستان میں یوٹیوب چینلوں کو بھارتی فوج،  جموں وکشمیر اور یوکرین کی صورتحال  کے تعلق سے  بھارت کے خارجہ تعلقات جیسے مختلف موضوعات پر بھارت کے بارے میں فرضی خبریں پوسٹ کرنے کے لئے منصوبہ بند طریقہ کا استعمال کرتے ہوئے پایا گیا۔ ان چینلوں کے مواد کو قومی سلامتی، بھارت کی خودمختاری اور سالمیت اور بیرونی ریاستوں کے ساتھ  بھارت  کے دوستانہ تعلقات کے نقطہ نظر سے مکمل طور پر غلط اور حساس ماناگیا۔

23 اپریل 2022 کو، وزارت نے نجی ٹی وی نیوز چینلوں کو جھوٹے دعوے کرنے اور قابل مذمت سرخیاں استعمال کرنے کے خلاف بھی خبردار کیا تھا۔ بھارت سرکار  پرنٹ، ٹیلی ویژن اور آن لائن میڈیا میں بھارت  میں ایک محفوظ اور محفوظ معلوماتی ماحول کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

تھمب نیل: جرمنی نے بھارت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا

1

تھمب نیل: سعودی  نےبھارت  کو تیل کی برآمد روکنے کا اعلان۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00282UB.jpg

تھمب نیل: ترکی نے بھارت کے ایس   400 دفاعی نظام کو تباہ کیا

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YF09.jpg

تھمب نیل: پاکستان نے بھارت کا 90 ارب کا بیڑہ  غرق کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004N1GE.jpg

تھمب نیل: روس نے یوکرین میں 40 بھارتی فوجیوں کو پھانسی دینے کا اعلان کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005IHKL.jpg

تھمب نیل: امریکہ  نے بھارت سے کشمیر کا مطالبہ کیا

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006CQAZ.jpg

تھمب نیل: بھارتی فوج پر لگاتار حملہ، 24 ریاستیں الگ ہوسکتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0078ZHD.jpg

تھمب نیل: ایم بی ایس کا بڑا اعلان، سبھی ہندوستانیوں کو نکالنے کا حکم

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008JM2X.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009L0VO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010YBJR.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011SJC5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012X5JJ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image013WTYZ.jpg

 

بلاک کئے گئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات

یوٹیوب چینل

 

 

نمبر شمار

یوٹیوب چینل کا نام

ذرائع ابلاغ شماریات

1.

سینی ایجوکیشن ریسرچ

5,870,029  ویوز

59,700 سبسکرائبر

2.

ہندی میں دیکھو

26,047,357 ویوز

3,53,000 سبسکرائبر

3.

ٹیکنیکل یوگیندرا

8,019,691 ویوز

2,90,000 سبسکرائبر

4.

آج تے نیوز

3,249,179 ویوز

سبسکرائبر: این اے

5.

ایس بی بی نیوز

161,614,244 ویوز

سبسکرائبر: این اے

6.

ڈیفنس نیوز  24X7

13,356,737 ویوز

سبسکرائبر: این اے

7.

دی اسٹڈی ٹائم

57,634,260 ویوز

3,65,000 سبسکرائبر

8.

لیٹسٹ اپ ڈیٹ

34,372,518 ویوز

سبسکرائبر: این اے

9.

ایم آر ایف ٹی وی لائیو

1,960,852 ویوز

26,700 سبسکرائبر

10.

تحفظ دین انڈیا

109,970,287 ویوز

7,30,000 سبسکرائبر

 

میزان

: 42,20,95,154 ویوز

25,54,400 سبسکرائبر

 

 

پاکستان کے یوٹیوب چینل

11.

آج تک پاکستان

6,04,342 ویوز

سبسکرائبر: این اے

12.

ڈسکوور پوائنٹ

10,319,900 ویوز

70,600 سبسکرائبر

13.

ریئلٹی چیکس

2,220,519 ویوز

سبسکرائبر: این اے

14.

قیصرخان

49,628,946 ویوز

4,70,000 سبسکرائبر

15.

دی وائس آف ایشیا

32,438,352 ویوز

سبسکرائبر: این اے

16.

بول میڈیا بول

167,628,947 ویوز

1,1,60,000 سبسکرائبر

 

میزان

 : 26,28,41,006 ویوز

سبسکرائبر: 17,00,600

 

فیس بک اکاؤنٹ

نمبر شمار

فس بک اکاونٹ

فالوورز کی تعداد

  1.  

تحفظ دین میڈیا سروسز  انڈیا

23,039

 

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 4667)


(Release ID: 1820026) Visitor Counter : 273