سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے کمپنیوں سے الیکٹرک گاڑیوں کے تمام خراب بیچوں کو واپس لینے کیلئے پیشگی کارروائی کا مطالبہ کیا، واقعات کی انکوائری کے لئے ماہرین کی کمیٹی کی تشکیل ، معیار پر مبنی رہنما خطوط جلد جاری کئے جائیں گے
Posted On:
22 APR 2022 11:45AM by PIB Delhi
سڑک نقل و حمل اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 مہینوں میں الیکٹر ک ٹو وہیلر سے متعلق متعدد حادثات سامنے آئے ہیں۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ ان واقعات میں کچھ لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور متعدد زخمی ہو ئے ہیں۔ جمعرات کو ٹوئیٹس کی ایک سیریز میں جناب گڈکری نے کہا کہ کمپنیاں گاڑیوں کے تمام خراب بیچوں کو فوری طور پر واپس بلانے کے لئے پیشگی کارروائی کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہماری حکومت ہر ایک مسافر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ ان واقعات کی انکوائری اور تدارک کے لئے سفارشات دینے سے متعلق ایک ماہر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹس کی بنیاد پر ڈیفالٹنگ (نادہندہ) کمپنیوں کو ضروری احکامات جاری کئے جائیں گے اور الیکٹرک وہیکلس کے لئے کوالٹی پر مرکوز رہنما خطوط بھی جلد جاری کئے جائیں گے۔
جناب گڈکری نے کہا کہ اگر کوئی کمپنی اپنے عمل میں لا پرواہی کرتی ہے، تو اُس پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائےگااور تمام خراب گاڑیوں کو واپس لینے کا بھی حکم دیا جائے گا۔
*************
ش ح- ش ت – ک ا
U. No. 4533
(Release ID: 1818927)
Visitor Counter : 103