وزارت خزانہ

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے واشنگٹن ڈی سی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی منیجننگ ڈائرکٹر کرسٹالینا جارجیواکے ساتھ میٹنگ کی

Posted On: 19 APR 2022 10:06AM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے آج واشنگٹن ڈی سی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ- عالمی بینک (آئی ایم ایف – ڈبلیو بی ) اسپرنگ میٹنگز کے موقع پر بین  الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی منیجننگ ڈائرکٹر محترمہ کرسٹالینا جارجیوا کے ساتھ باہمی میٹنگ کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ARZ1.jpg

واشنگٹن ڈی سی میں خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی منیجننگ ڈائرکٹر محترمہ کرسٹالینا سے ملاقات کرتے ہوئے

 

وزیرخزانہ  اور آئی ایم ایف کی  منیجننگ ڈائرکٹر کے علاوہ اس میٹنگ کے دوران وزارت خزانہ (حکومت ہند) کے اعلیٰ معاشی مشیر جناب آنندتھا وی ناگیشورن اور آئی ایم ایف کی ایف ڈی ایم ڈی محترمہ گیتا گوپی ناتھ جیسے سینئر افسران بھی موجود تھے ۔

میٹنگ کے دوران انہوں نے بھارت کے لئے اہمیت کے حامل امور اور ان موجودہ امور کے بارے میں بھی  تبادلہ خیال کیا جو عالمی اور علاقائی معیشتوں کو درپیش ہیں۔ محترمہ جارجیوا نے بھارت کی لچکداری کو بھی اجاگر کیا  جو کووڈ -19 عالمی وبا سے پیدا ہونے والے چیلنجز کے باوجوپوری دنیا میں سب سے تیزابھرتا ہوا ملک ہے۔ محترمہ جارجیوا نے ایک فعال پالیسی کا بھی ذکر کیا  جو بھارت کی جانب سے اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے آئی ایم ایف کی ترقیاتی سرگرمیوں  کے تئیں بھارت کے تعاون کے لئے اس کی ستائش کی۔

محترمہ جارجیوا نے بھارت کے ٹیکہ کاری پروگرام کی  تعریف کی  اور اپنے پڑوسی ملکوں اور معاشی طور پر  خستہ حالت دیگر ملکوں کی مدد کے لئے بھی بھارت کی تعریف کی۔ آئی ایم ایف کی منیجننگ ڈائرکٹر نے خاص طور پر اس مدد کا ذکر کیا جو بھارت سری لنکا کو فراہم کررہا ہےجو اس وقت مشکل معاشی بحران سے گزررہا ہے۔ محترمہ سیتارمن نے کہا کہ آئی ایم ایف کو چاہئے کہ وہ سری لنکا کی مدد کرے اور فوراً ہی مالی امداد فراہم کرے۔ منیجننگ ڈائرکٹر نے وزیرخزانہ کو یقین دلایا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف سری لنکا کے ساتھ سرگرمی سے تعاون جاری رکھے گا اور اس سے رابطہ بنائے رکھے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002749J.jpg

حالیہ جغرافیائی اور سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے محترمہ سیتارمن اور محترمہ جارجیوا نے عالمی معیشت اور چیلنجزپر اس کے اثرات  کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا  جو اس کی وجہ سے ابھرتی ہوئی تیل کی قیمتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔

بھارت کی پالیسی کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے محترمہ سیتارمن نے کہا کہ بینک کرپسی کوڈ اور ایم ایس ایم ای اور دیگر محروم طبقوں کی مدد سمیت بڑی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ذریعہ ایک سازگار مالی موقف اپنایا گیا ہے۔ محترمہ سیتارمن نے کہا کہ مالیاتی اتھارٹی نے ایک سازگار موقف کے ساتھ ان کوششوں کی تعریف کی اور ان کی پوری طرح حمایت کی۔

وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ کووڈ عالمی وبا کے دوران اچھے مانسون سے ملنے والی مدد کے سبب بھارت کو  بہتر زرعی پیداوار کے نتائج حاصل ہونے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دیگربرآمدات کے ساتھ زرعی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور بھارت نئی معاشی سرگرمیوں میں داخل ہورہا ہے جو عالمی سپلائی چین کے کچھ امور کو حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

*************

 ش ح ۔ ح ا ۔ م ص

U. No.4416



(Release ID: 1817943) Visitor Counter : 187