وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے  سابق وزیر اعظم چندر شیکھر جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 17 APR 2022 8:47AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے سابق وزیراعظم  چندر شیکھر  جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ چندر شیکھر جی ایک بلند پایہ شخصیت تھے، جن کی جمہوری اقدار سے  عہد بستگی اور غریبی کے خاتمے کے لئے ان کی کوششوں کی بڑے پیمانے پر سراہنا  کی جاتی تھی۔

اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا:

’’چندر شیکھر جی ایک بلند پایہ شخصیت تھے، جن کی جمہوری اقدار کے لئے عہد بستگی اور غریبی دور کرنے کی ان کی کوششوں کی وسیع پیمانے پر سراہنا کی جاتی تھی۔ انھوں نے ہمیشہ دبے کچلے اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا۔ ان کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت۔‘‘

*****

 

ش ح۔ ن ر 

U NO: 4348



(Release ID: 1817480) Visitor Counter : 106