وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے میاں محمد شہباز شریف کو پاکستان  کے وزیراعظم کی حیثیت سے ان کے انتخاب پر مبارک باد دی ہے

Posted On: 11 APR 2022 11:11PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  عالی جناب  میاں محمد شہباز شریف کو  پاکستان کے  وزیراعظم کی حیثیت سے ان کے انتخاب پر  مبارک باد دی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت    خطے کو دہشت گردی سے پاک  رکھنے میں امن اور استحکام کا  خواہش مند ہے تاکہ دونوں ممالک اپنے  ترقیاتی چیلنجوں  پر توجہ مرکوز کرسکیں۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا:

’’    پاکستان  کے وزیراعظم کی حیثیت سے عالی جناب میاں محمد شہباز  شریف کو   ان  کے انتخاب پر مبارک باد   ۔ بھارت اس خطے کو  دہشت گردی سے پاک رکھنے میں  امن و استحکام کا خواہش مند ہے تاکہ  ہم اپنے  ترقیاتی چیلنجوں پر توجہ مرکوز کرسکیں اور اپنی عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحال کو یقینی بناسکیں۔‘‘

***********

 

ش ح۔ ح ا ۔ ج

UNO-4170


(Release ID: 1815863) Visitor Counter : 170