پنچایتی راج کی وزارت
پنچایتی راج کی وزارت آزادی کا امرت مہوتسو کا جشن منانے کے لئے 11 سے 17 اپریل 2022 تک آئیکونک وویک منانے کےلئے تیار ہے
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم ونکیا نائیڈو پائیدار ترقی اہداف کو مقامی شکل دینے کے موضوع پر طریقوں کی قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے
آئیونک وویک کےجشن کا موضوع ہے ’’پنچایتوں کے نرمان کا سنکلپ اوتسو ‘‘
آئیکونک وویک کی تقریبات کے دوران 7 نیشنل کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی
Posted On:
09 APR 2022 12:27PM by PIB Delhi
نئی دہلی،9 اپریل 2022/
پنچایتی راج کی وزارت جن بھاگیداری کے جذبے سے آزادی کا امرت مہوتسو منانے کی خاطر جن اتسو کے طور پر 11 اپریل سے 17 اپریل 2022 تک آئیکونک وویک کا ہفتہ منائے گی۔ پنچایتی راج کی وزارت نے اس تاریخی موقع پر مکمل سماج اور مکمل حکومت کے طریقہ کار پر درست جذبے کے ساتھ عمل کرتے ہوئے ’’پنچایتوں کے نوونرمان کا سنکلپ اتسوو‘‘ کےموضوع پر کانفرنسوں کی سیریز کا انعقاد کرے گی تاکہ پنچایتی راج اداروں کے ذریعہ پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کو مقامی رنگ دینے کی خاطر تمام فریقوں کے ساتھ اس سلسلہ میں ان کے نظریات ، خیالات ،تیاریاں ، تکنیکی اقدامات ، بہترین طریقہ کار اور جدید نظریے کو اجاگر کیا جائے گا۔
ایک ہفتے تک چلنے والی یادگاری تقریبات کا آغاز نئی دہلی کے وگیان بھون میں 11 اپریل 2022 کو پائیدار ترقیاتی اہداف کو مقامی رنگ دینے سےمتعلق فریقوں کی قومی کانفرنس کے انعقاد کے ساتھ ہوگا۔ یہ موقع قابل قدر اہمیت کا حامل ہے کیونکہ نائب صدر جمہوریہ اس تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے اور فریقوں کی نیشنل کانفرنس سے خطا ب کریں گے۔ نائب صدر جمہوریہ پائیدار ترقیاتی اہداف کو مقامی بنانے سےمتعلق ایک لوگو جاری کریں گے وہ پائیدار ترقی کی اہداف کو مقامی بنانے پر ریاستوں کے ذریعہ عمل درآمد کی خاطر ایک کتاب بھی جاری کریں گے اور افتتاحی اجلاس میں گرام پنچایتوں کے ذریعہ موضوعاتی پرزینٹیشن پر ایک کتاب اور پائیدار ترقیاتی اہداف پر عمل درآمد سےمتعلق ایک کتاب کا اجرا کریں گے۔ دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ ، خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی، جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت ، پنچایتی راج کے وزیر مملکت جناب کپَل موریشور پاٹل ۔ دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ ریاستوں کے پنچایتی راج کے وزرا، ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پنچایتی راج محکمے کے سینئر عہدیدار ، این آئی آر اڈ این پی آر ، سی آئی آر ڈی این پی آر اور پنچایتیوں کے منتخب نمائندے اور کارکنوں کو بھی فریقین کی نیشنل کانفرنس میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔
سات روزہ موضوعاتی کانفرنسوں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
تاریخ/دن
|
قومی کانفرنس
|
1
|
11 اپریل 2022 (پیر)
|
پائیدار ترقیاتی اہداف کو مقامی بنانے پر فریقین کی قومی کانفرنس
|
2
|
12 اپریل 2022(منگل)
|
اچھی حکمرانی پر قومی کانفرنس
|
3
|
13 اپریل 2022(بدھ)
|
بچوں کے لئے سازگار گاؤں اور گاؤں میں صنفی برابری کے لئے ترقی پر ایس ڈی جی ڈی کو مقامی بنانے پر قومی کانفرنس
|
4
|
14 اپریل 2022 (جمعرات)
|
دیہی بلدیاتی اداروں کی خود کی ریونیو کے وسائل میں اضافہ کرنے سےمتعلق کانفرنس
|
5
|
15 اپریل 2022 (جمعہ)
|
صحت مند گاؤں اور سماجی طورپر محفوظ گاؤں سےمتعلق ایس ڈی جیز کو مقامی بنانے پر قومی کانفرنس
|
6
|
16 اپریل 2022 (ہفتہ)
|
پانی کی مناب مقدار والے گاؤں اور صاف سرسبز گاؤں پر ایس ڈی جیزکو مقامی بنانے سےمتعلق قومی کانفرنس
|
7
|
17 اپریل 2022 (اتوار)
|
غریبی سے پاک اور اضافی روزگار والے گاؤں اور گاؤں میں خودکفیل بنیادی ڈھانچے سے متعلق ایس ڈی جیز کو مقامی بنانے پر قومی کانفرنس
|
آئیکونک وویک کے دوران قومی کانفرنس سے بات چیت اور فعال انداز میں منعقد کی جائے گی۔ بنیادی سطح کی جمہوریت کے ستونوں کو مستحکم کرنے اور پورےملک میں پنچایتوں کی موثر کارکردگی کو بڑھانے کی خاطر دیہی علاقوں میں اچھی حکمرانی کو فروغ دینے کے لئے پنچایتی راج کی وزارت آئیکونک وویک اس انداز میں بنانے کی کوشش کررہی ہے جس سے اس کے طویل مدتی اثرات ہوں اور کانفرنسیں پنچایتی راج اداروں کے ذریعہ پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کو مقامی بنانے کی خاطر تمام فریقوں کے مابین تبادلہ خیال اور معلومات کا کارآمد تبادلہ ہو ، اور پی آر آئیز ان ایس ڈی جیز کو حاص کرنے کے لئے کارروائی کرسکیں اور ان کے لئے وسائل کو حاصل کرسکیں۔
آئیکونک وویک (11 سے 17 اپریل 2022 تک) کے دوران کانفرنسوں میں ایس ڈی جیز کے تئیں کوششوں میں تیزی لانے اور ٹھوس نتائج حاصل کرنے کےلئے غوروخوض کیا جائے گا اور ملک کے تمام حصوں سے یکجا ہونے والے شرکا اپنے تجربوں میں اضافہ کریں گے۔
آئیکونک وویک کی تقریبات ایک ایسی مہم تیار کرنےمیں مدد دے گی جس سے تمام فریقوں کو پائیدار ترقیاتی اہداف ( ایس ڈی جی) کے حصول میں تیزی لانے اور ملک کو وقت پر ایس جی ڈی اہداف ( دیہی بھارت میں پنچایتوں) کے ذریعہ پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ آئیکونک وویک پروگرام پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں پنچایتی کے رول کی اہمیت کواجاگر کرے گا اور سماج میں بیداری پیدا کرنے اور انہیں شامل کرنے سےمتعلق ضروری بیداری پیداکرے گا۔ سات روزہ تبادلہ خیال پر مبنی کانفرنسوں میں ملک بھر کی پنچایتوں کے نمائندوں کی موجودگی انکے لئے اپنے نظریات اور تجربات کے تبادلہ کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ سات روزہ تقریبات اس طرح مرتب کی گئی ہیں کہ یہ پنچایتوں اور کلیدی فریقوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوسکے۔
مکمل سماج اور مکمل حکومت کے مضبوط طریقہ کار کو اپنایا گیا ہے تاکہ پنچایتی راج اداروں ، اس سےمنسلک وزارتوں/محکموں، ریاستی حکومتوں مرکز کےزیر انتظام علاقوں ، سول سماج، برادریوں ، آئی آئی ٹیز /اآئی اآئی ایم کے تعلیمی اداروں، این جی اوز / سی ڈی اوز اور بین الاقومی ایجنسیوں وغیرہ کے درمیان تعلقانہ میں اضافہ کو یقینی بنائے جاسکے۔
وزارت /متعلقہ وزارتوں اور دیگر فریقوں کی مختلف سرگرمیوں/اقدامات /تیاریوں کے ذریعہ ایس ڈی جیز کے حصول کی کوششوں کو پیش کیا جائے گا اور گرام پنچایتوں کے لئے نو موضوعات پر مبنی مقصد پر توجہ مرکوز کی جائے گی جن میں (i)غریبی سے پاک اور اضافی روزگار والے گاؤں (موضوع نمبر 1) (ii) صحت مند گاؤں (موضوع نمبر 2) (iii) بچوں کے لئے سازگار گاؤں (موضوع نمبر 3) (iv)مناسب پانی کی دستیابی والا گاؤں (موضوع نمبر 4) (v) صاف اور سرسبز گاؤں (موضوع نمبر 5) (vi) گاؤں میں خودکفیل ڈھانچہ (موضوع نمبر 6) (vii) سماجی طور پر محفوظ گاؤں (موضوع نمبر 7) (viii) اچھی حکمرانی والا گاؤں (موضوع نمبر 8) (ix) گاؤںمیں ترقی کی تشکیل (موضوع نمبر 9) شامل ہیں۔
مختلف فریقوں کے نظریات اور خیالات کا تبادلہ کیا جائے گا اور مستقبل کے لائحہ عمل اور ضروری کارروائی کے لئے انہیں دستاویزی شکل دی جائے گی۔ یہ کانفرنسیں ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کریں گی کیونکہ پنچایتی راج کے وزرا اور دیگر مرکزی وزیر مختلف فریقوں کے ساتھ اپنے خیالات کا تبادلہ کریں گےا ور وزارتوں /ریاستوں کی طرف سے ان سب کوششوں کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ تمام کلیدی فریق ایس ڈی جیز کے لئے 2030 کے ایجنڈے کے حصول کے تئیں اپنے عہد کا اعادہ کریں گے۔ خاص زور وزارتوں کےمجموعی اورجامع طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا جس میں پنچایتی راج داروں اور عوام کی سرگرم شرکت کے ساتھ دیہی علاقوں میں طے شدہ اہداف کے حصول کے لئے خدمات کی ترسیل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
قومی سطح کی تقریب کے علاوہ ریاستوں /مرکز کےزیر انتظام علاقوں سے درخواست کی گئی ہے کہ آئیکونک وویک (11 سے 17 اپریل 2022 تک) کے دوران گرام پنچایتیں اپنی میٹنگوں کا انعقاد کریں جس میں مذکورہ بالا ایس ڈی جی کے 9 موضوعات پر توجہ دی جاسکے اور 23-2022 میں ان میں سے کسی ہدف کو حاصل کرنےکے لئے توجہ مرکوز کی جاسکے۔ ریاستوں */مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخوست کی گئی ہےکہ وہ آئیکونک وویک (11 سے 17 اپریل 2022 ) کے درمیان آزادی کا امرت مہوتسو کو جوش و خرش کے ساتھ منائیں۔
ش ح۔ و ا ۔ج
Uno-4074
(Release ID: 1815254)
Visitor Counter : 233