صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پرائیوٹ  سی وی سی  پر 18-59 سال کی آبادی کو   احتیاطی ٹیکہ   لگانے سے متعلق   ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں   کو معلومات کی فراہمی


پرائیوٹ کووڈ 19  ویکسن سینٹرس قیمت کے علاوہ  زیادہ سے زیادہ   150 روپے   سروس چارج کے طور پر  حاصل کرسکتے ہیں  

Posted On: 09 APR 2022 12:17PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،9   اپریل 2022/

کووڈ ٹیکہ کاری کے پرائیوٹ مرکزوں پر  18-59 سال  کی آبادی کو   کووڈ کی احتیاطی  ڈوز   دینے سے متعلق  صحت اور خاندانی بہبود کے سکریٹری کی صدارت میں   9 اپریل 2022 کو   صبح ساڑھے دس بجے  ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے  تمام  صحت سکریٹریوں  کی  معلومات فراہم کرنے سے متعلق   ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔  

صحت اور خاندانی بہبود کے سکریٹری نے   ایک بات کو اجاگر کیا  کہ احتیاطی خوراک  بھی اسی ویکسن کی ہوگی جس ویکسن کا  پہلا اور  دوسر ا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔     انہیں اس بات سے بھی مطلع کیا گیا   کہ احتیاطی  ٹیکہ کے لئے   کسی نئے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ   تمام فیض کنندگان   پہلے ہی  کوو ن  پر رجسٹرڈ ہیں۔  

ا س بات پر زور دیا گیا  کہ تمام ٹیکہ کاری کو لازمی طور پر   کوون پلیٹ فارم پر   درج کیا جانا چاہئے   اور پرائیوٹ سی  وی سی پر  آن لائن اپوائنمٹمنٹ اور  واک ان  رجسٹریشن، دونوں   متبادل دستیاب ہونے چاہئیں۔

  پرائیویٹ سی وی سیز   صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعہ جاری کردہ   رہنما خطوط کے مطابق   ٹیکہ کاری کے مقام   کا رکھ رکھاؤ کریں گے۔ یہ مراکز    ویکسن کی قیمت کی علاوہ   سروس چارج کے طور پر  زیادہ سے زیادہ    ڈیڑھ  سو روپے ٹیکہ کاری کے لئے  لے سکتے ہیں۔     حفظان صحت کے ورکروں ،  صف اول کے ورکروں  اور 60 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو   کسی بھی  سی وی سیز پر   احتیاطی   ٹیکہ کی ڈوز لگائی جاسکتی ہے   اور  ٹیکہ کاری کے   سرکاری  مرکزوں پر   انہیں   مفت  ٹیکہ لگایا جائے گا۔    

احتیاطی   ڈوز کے لئے اہل   آبادی میں توسیع   اور شہریوں کے ذریعہ  ٹیکہ کاری کے سرٹی فکیٹ   کی درستگی  کے لئے   کوون پلیٹ فارم پر  کئی مختلف    ضابطے   بنائے گئےہیں    اور اس بارے میں بھی  حکام کو تفصیل سے   بتایا گیا۔  

ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں   کو مشورہ دیا گیا ہے   کہ وہ  12 سال سےزیادہ عمر کی آبادی    کو اور حفظان صحت کے ورکروں،  صف اول کے ورکروں   اور 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی   سرکاری    ٹیکہ کاری مرکزوں پر   جاری  کووڈ-19 کی مفت ٹیکہ کاری   کے پہلے اور دوسرے  ٹیکے   لگانے میں  تیزی لائے۔

صحت کے ایڈیشنل سکریٹری  ڈاکٹر منوہر اگنانی   اور صحت کی مرکزی وزارت کے دیگر سینئر عہدیدار    صحت کے سکریٹری   ، این ایچ ایم کے مشن ڈائریکٹروں  اور ریاستوں  /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں موجود تھے۔  

 

ش ح۔   و ا ۔ج

Uno-4073

 


(Release ID: 1815253) Visitor Counter : 161