ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے  بغیر جرمانے کے  نان آپریشنل کوئلے کی کانیں  واپس لوٹانے کے لئے  سرکاری کمپنیوں کو ون ٹائم ونڈو دینےکی  منظوری دی


سرکاری شعبے کے کمپنیوں کے اختیار والی کئی کوئلے کی کانوں کے جاری کئے جانے اور  موجودہ نیلامی پالیسی کے مطابق ان کی نیلامی کی توقع

Posted On: 08 APR 2022 4:01PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت والی   اقتصادی امور کے متعلق  کابینہ کمیٹی نے آج بغیر جرمانے (بینک گارنٹی کی ضبطی ) کے اور بغیر کوئی  وجہ بتائے  نان آپریشنل کوئلے کی کانوں کو واپس لوٹانے  کے لئے مرکزی اور ریاستی  سرکاری شعبے کی کمپنیوں کو ون ٹائن ونڈو فراہم کرانے کے لئے  کوئلے کی وزارت کی تجویز آج منظور کی ہے۔ اس سے ایسی کئی کوئلے کی کانوں کو جاری کیا جاسکتا ہے جن کو موجودہ سرکاری پی ایس یو الاٹی ڈیولپ کرنے کی حالٹ  میں نہیں ہے  یا اس میں ان کی دلچسپی نہیں ہے۔ اس کے بعد ان کوئلے کی کانوں کو  موجودہ نیلامی کی پالیسی کے مطابق نیلام کیا جا سکے گا۔ الاٹی سرکاری کمپنیوں کو منظور شدہ واپسی کی  پالیسی کی  شائع ہونے  کی تاریخ سے کوئلے کی کانیں  لوٹاتنے کے لئے تین ماہ کی مدت دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے ذریعہ 2014 میں کوئلے کے بلاکوں کومسترد کئے جانے کے بعد، تھرمل پاور پلانٹوں  کو کوئلے کی سپلائی میں فوری رکاوٹ سے بچنے کے لیے  حکومت نے مسترد کئے گئے کئی کوئلے کے بلاک  ریاستی اور مرکزی  سرکاری شعبے کی کمپنیوں  کو الاٹمنٹ کر دیئے تھے۔ الاٹمنٹ کا کام بہت تیزی سے کیا گیا تھا اور توقع  تھی کہ ان بلاکوں سے ریاستی بجلی کمپنیوں کی  کوئلے کی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے گا۔ ریاستی / مرکزی سرکاری شعبے کی کمپنیوں کے لئے ریوینیو  فی ٹن کی بنیاد پر طے کیا  گیا جبکہ  پرائیویٹ  شعبے کی کمپنیوں کو اس کے لئے  بولی لگانی پڑتی ہے۔ اس وقت کوئلے کے بلاکوں کے الاٹمنٹ کے لئے  کوئلے کے بلاکوں  کو چلانے کے واسطے مدت سے متعلق شرطیں بہت سخت تھیں۔ کوئلے کی کانوں کو چلانے میں تاخیر پر جرمانے  کے نتیجے میں تنازع ہوا اور معاملے عدالت میں پہنچے۔

دسمبر-2021 تک، سرکاری کمپنیوں کو الاٹ کی گئی 73 کوئلے کی کانوں میں سے 45 کانیں کام نہیں کرہی تھیں اور 19 کوئلے کی کانوں کے معاملے میں انہیں چلانے کی مقررہ تاریخ  پہلے ہی گزر ہو چکی تھی۔ تاخیر کی وجوہات الاٹیوں کے  اختیار سے  باہر تھیں، مثلاً  نظم کو نسق کے معاملات؛ جنگل کے رقبے میں  اضافہ،  زمین کی حصولیابی کے خلاف زمین  والوں کا احتجاج ؛ کوئلے کے وسائل کی دستیابی کے معاملے میں جغرافیائی عوامل ۔

کوئلہ کا شعبہ ملک کے لیے توانائی کی سکیورٹی  کی  ایک کلید ہے۔ منظوری میں اچھی کوالٹی  کے کوئلے کے بلاکس جو  پہلے الاٹ کیے گئے تھے، ان کو تکنیکی دشواریوں کو دور کرنے اور حدود کے تعین کے بعد حال ہی میں شروع کی گئی کمرشیل کوئلے کی کانوں کی نیلامی کی پالیسی کے تحت  خواہش مند پارٹیوں کو  پیش کیا جا ئے گا۔ کوئلے کے بلاکوں کو جلدی آپریشنل بنائے جانے سے روزگار پیدا ہوگا، سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، ملک کے پسماندہ علاقوں کی معاشی ترقی میں مدد ملے گی، مقدمے کم ہوں گے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ ملے گا جس سے ملک میں کوئلے کی درآمد میں کمی آئے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-4042

                          


(Release ID: 1814976) Visitor Counter : 175