وزارت خزانہ

14 ریاستوں کو محصولات میں ہونے والے خسارے کے لئے 7183.42 کروڑ روپئے کی گرانٹ جاری


ریاستوں کو 23-2022 میں محصولات میں خسارے کے لئے 86201 کروڑ روپئے کی مجموعی گرانٹ حاصل ہوئی

Posted On: 08 APR 2022 12:35PM by PIB Delhi

وزار ت خزانہ کے محکمہ اخراجات نے جمعرات کو 14 ریاستوں کو 7,183.42 کروڑ روپے کی پوسٹ ڈیولوشن ریونیو ڈیفیسٹ (پی ڈی آر ڈی) گرانٹ کی پہلی ماہانہ قسط جاری کی ہے۔ یہ گرانٹ پندرہویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق جاری کی گئی ہے۔

پندرہویں مالیاتی کمیشن نے مالی سال 23-2022 کیلئے 14 ریاستوں کو 86,201 کروڑ روپے کی مجموعی طور پر پوسٹ ڈیولوشن ریونیو ڈیفیسٹ گرانٹ کی سفارش کی ہے۔تجویز کردہ گرانٹ محکمہ اخراجات کی طرف سے تجویز کردہ ریاستوں کو 12 مساوی ماہانہ قسطوں میں جاری کی جائے گی۔

ریاستوں کو آئین کی دفعہ 275 کے تحت پوسٹ ڈیولوشن ریونیو ڈیفیسٹ گرانٹس فراہم کی جاتی ہیں۔ ڈیولوشن کے بعد ریاستوں کے ریونیو کھاتوں میں فرق کو پورا کرنے کے لیے یکے بعد دیگرے مالیاتی کمیشنوں کی سفارشات کے مطابق ریاستوں کو گرانٹس جاری کی جاتی ہیں۔

 یہ گرانٹ حاصل کرنے کے لیے ریاستوں کی اہلیت اور 21-2020 سے 26-2025 کی مدت کے لیے گرانٹ کی مقدار کا فیصلہ پندرہویں کمیشن نے ریاست کے محصولات اور اخراجات کے تخمینے کے درمیان فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا تھا۔

جن ریاستوں کو پندرہویں مالیاتی کمیشن نے 23-2022 کے دوران پوسٹ ڈیولوشن ریونیو ڈیفیسٹ گرانٹ کی سفارش کی ہے وہ ہیں: آندھرا پردیش، آسام، ہماچل پردیش، کیرالہ، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، پنجاب، راجستھان، سکم، تریپورہ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال۔

23-2022کے لیے تجویز کردہ پوسٹ ڈیولوشن ریونیو ڈیفیسٹ گرانٹ کی ریاست  وار اور ریاستوں کو پہلی قسط کے طور پر جاری کی گئی رقم کی  تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

ریاست وار جاری کی گئی پوسٹ ڈیولوشن  رینویو ڈیفیسٹ گرانٹس (پی ڈبی آر ڈی جی)

(کروڑ روپئے میں)

نمبر شمار

ریاست کانام

ایف سی- ایکس وی کے ذریعے سال 23-2022 کے لئے تجویز کردہ پی ڈی آر ڈی جی

اپریل،2022 کے لئے جاری کی گئی پہلی قسط

1

آندھرا پردیش

10,549

879.08

2

آسام

4,890

407.50

3

ہماچل پردیش

9,377

781.42

4

کیرلا

13,174

1097.83

5

منی پور

2,310

192.50

6

میگھالیہ

1,033

86.08

7

میزورم

1,615

134.58

8

ناگالینڈ

4,530

377.50

9

پنجاب

8,274

689.50

10

راجستھان

4,862

405.17

11

سکم

440

36.67

12

تریپورہ

4,423

368.58

13

اتراکھنڈ

7,137

594.75

14

مغربی بنگال

13,587

1132.25

 

****

 

ش ح۔  ف ا۔ ع ن۔

U- 4030



(Release ID: 1814762) Visitor Counter : 110