وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے  اسرائیلی وزیر اعظم، ہز ایکسی لینسی نفتالی بینیٹ سے ٹیلی فون پر بات کی

Posted On: 04 APR 2022 6:37PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اسرائیلی وزیر اعظم، ہز ایکسی لینسی نفتالی بینیٹ سے ٹیلی فون پر بات کی۔

وزیر اعظم نے  ہز ایکسی لینسی بینیٹ کو کووڈ-19 میں مبتلا ہونے کے بعد جلد صحت یاب ہونے کی دعائیں دیں۔ انہوں نے  اسرائیل میں حالیہ دنوں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں جانوں کے زیاں پر تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

دونوں لیڈروں نے یوکرین کی صورتحال سمیت حالیہ جغرافیائی و سیاسی پیش رفت پر تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے  جاری دو طرفہ تعاون سے متعلق پہل کا بھی جائزہ لیا۔

وزیر اعظم نے آئندہ کی کسی قریبی تاریخ میں ہز ایکسی لینسی بینیٹ کا ہندوستان میں خیر مقدم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3792

 

 


(Release ID: 1813359) Visitor Counter : 169