وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم، ہندوستان-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدے ’’ ہندآسٹریلیا ای سی ٹی اے‘‘ پر دستخط کرنے کا مشاہدہ کرتے ہوئے


وزیر اعظم موریسن اور سابق وزیر اعظم ٹونی ایبٹ کا ان کی قیادت کے لیے شکریہ

اتنے کم وقت میں ہندآسٹریلیا ای سی ٹی اے پر دستخط کرنا دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے

’’اس معاہدے کی بنیاد پر ہم سپلائی چینز کی لچک کو بڑھانے کے قابل ہو جائیں گے، اور ہند-بحرالکاہل خطے کے استحکام میں بھی اپنی حصہ رسدی کریں گے‘‘

’’یہ معاہدہ ہمارے درمیان طلباء، پیشہ ور افراد اور سیاحوں کے تبادلے کو آسان بنائے گا، جس سے لوگوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے‘‘

آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کو آئندہ ورلڈ کپ فائنل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا

Posted On: 02 APR 2022 11:07AM by PIB Delhi

ہندوستان-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ (’’ہندآسٹریلیا ای سی ٹی اے‘‘) پر حکومت ہند کےتجارت و صنعت، صارفین امور ، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے  مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل، اور آسٹریلیا کی حکومت میں تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کے وزیر جناب ڈین تہان نے،   ایک ورچوئل تقریب میں،عزت مآب وزیر اعظم ہند شری نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب سکاٹ موریسن کی موجودگی میں آج دستخط  کئے۔

دستخط کے بعد بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے واضح کیا کہ یہ گزشتہ ایک ماہ میں اپنے آسٹریلیائی ہم منصب کے ساتھ ان کی تیسری بات چیت ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم موریسن کی قیادت اور ان کے تجارتی ایلچی اور آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم ٹونی ایبٹ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کامیاب اور موثر مصروفیت کے لیے وزرائے تجارت اور ان کی ٹیم کی بھی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اتنے کم وقت میں ہندآسٹریلیا ای سی ٹی اے پر دستخط کرنا دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔ جناب مودی نے ایک دوسرے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، دونوں معیشتوں میں موجود، بہت بڑی صلاحیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کو ان مواقع سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے گا۔ انہوں نے زور دے کرکہا  ’’یہ ہمارے دو طرفہ تعلقات کے لیے ایک اہم لمحہ ہے‘‘، وزیر اعظم نے کہا کہ ’’اس معاہدے کی بنیاد پر، ہم مل کر سپلائی چین کی لچک کو بڑھا سکیں گے، اور ہند-بحرالکاہل خطے کے استحکام میں بھی اپنا حصہ رسدی بھی کریں گے‘‘۔

’عوام سے عوام‘ تعلقات کو ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات کا کلیدی ستون قرار دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ’’یہ معاہدہ ہمارے درمیان طلباء، پیشہ ور افراد اور سیاحوں کے تبادلے میں سہولت فراہم کرے گا، جس سے یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے‘‘۔

وزیراعظم نے آئندہ ورلڈ کپ فائنل کے لیے آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم موریسن نے حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے قابل ذکر پیمانے کو بھی واضح کیا اور وزیر اعظم مودی کی قیادت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات میں ہندآسٹریلیا ای سی ٹی اے پر دستخط کو ایک اور سنگ میل قرار دیتے ہوئے، آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا کہ یہ معاہدہ تعلقات کے وعدے کو مزید مستحکم کرتا ہے۔ مسٹر موریسن نے کہا کہ تجارتی اور اقتصادی تعاون میں اضافے کے علاوہ، ہندآسٹریلیا ای سی ٹی اے معاہدہ  ، کام، مطالعہ اور سفر کے مواقع کو وسعت دے کر دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان گرمجوش اور قریبی تعلقات کو مزید گہرا کرے گا۔ یہ ہمارے کاروباروں کو ایک طاقتور سگنل بھیجے گا کہ ’سب سے بڑے دروازے میں سے ایک‘ اب کھلا ہواہے کیونکہ دو متحرک علاقائی معیشتیں اور ہم خیال جمہوریتیں، باہمی فائدے کے لیے، مل کر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک واضح پیغام بھی دیتا ہے کہ جمہوریتیں مل کر کام کر رہی ہیں اور سپلائی چین کی حفاظت اور لچک کو یقینی بنا رہی ہیں۔

ہندوستانی اور آسٹریلیائی وزراء نے بھی معاہدے پر دستخط کرنے سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بڑھتے ہوئے استحکام سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

بھارت-آسٹریلیا کے بڑھتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی تعلقات، دونوں ممالک کے درمیان تیزی سے متنوع اور گہرے ہوتے تعلقات کے استحکام اور مضبوطی میں معاون ہیں۔ ہند-آسٹریلیا ای سی ٹی اے ، جس میں اشیا اور خدمات کی تجارت شامل ہے، ایک متوازن اور مساوی تجارتی معاہدہ ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے قائم گہرے، قریبی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور اشیا اور خدمات میں دو طرفہ تجارت میں نمایاں طور پر اضافہ کرے گا نیز روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے علاوہ معیار زندگی کو بلند کرے گا اور دونوں ممالک کے عوام کی عمومی بہبود کو بہتر بنائے گا۔

********

U.No.3688

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1812726) Visitor Counter : 193