وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

روسی وفاق  کے وزیر خارجہ جناب سرگئی لاوروف نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی

Posted On: 01 APR 2022 7:01PM by PIB Delhi

روسی وفاق کے وزیر خارجہ جناب سرگئی لاوروف نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیر خارجہ لاوروف نے وزیراعظم کو جاری امن مذاکرات سمیت یوکرین کی صورتحال کے بارے میں  بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے تشدد کو جلد سے  جلد  روکنے کی اپنی اپیل کو دہرایا  اور  یہ  پیغام دیا کہ بھارت امن کی کوششوں میں کسی بھی طرح کے تعاون  کے لیے تیار ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے  دسمبر 2021 میں منعقدہ ہند۔روس دو طرفہ سربراہ کانفرنس کے دوران کئے گئے فیصلوں کی پیش رفت کے بارے میں بھی وزیر اعظم کو اپ ڈیٹ کیا۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 3667

                         


(Release ID: 1812519) Visitor Counter : 197