وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے عالمی ادارہ صحت کے عالمی مرکز برائے روایتی ادویات کا خیر مقدم کیا ، وزارت آیوش نے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ میزبان ملک کے معاہدے پر دستخط کیے

Posted On: 26 MAR 2022 9:14AM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 26 مارچ         وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےہندوستان میں  ڈبلیو ایچ او گلوبل سینٹر فار ٹریڈیشنل میڈیسن کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مرکز کرہ ارض کو ایک صحت مند سیارہ بنانے اور عالمی مفاد میں ہماری خوشحال روایتی طریقوں سے فائدہ  حاصل کرنے میں اپنی خدمات پیش کرےگا۔

وزارت آیوش  اور ڈبلیو ایچ او نے مرکز کے لیے میزبان ملک کے معاہدے پر دستخط کیے ۔

وزیر اعظم نے وزارت آیوش اور ڈبلیو ایچ او کے ٹویٹس کا جواب دیتے ہوئے  یہ بات کہی :

"ہندوستان ایک جدید ترین ڈبلیو ایچ او گلوبل سینٹر فار ٹریڈیشنل میڈیسن کے قیام پر باعث افتخار محسوس کر رہا ہے۔ یہ مرکز ایک صحت مند سیارہ بنانے اور عالمی مفاد میں ہماری خوشحال روایتی طریقوں سے فائدہ حاصل کرنے میں اپنا تعاون پیش کرے گا۔"

"ہندوستان کی روایتی دوائیں اور حفظان صحت کے طریقے عالمی سطح پر بہت مقبول ہیں۔ یہ ڈبلیو ایچ او سینٹر ہمارے معاشرے میں خوشحالی لانے کی سمت میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔"

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-3528



(Release ID: 1809950) Visitor Counter : 139