وزیراعظم کا دفتر

چودہواں بھارت – جاپان سالانہ سربراہ اجلاس (19 مارچ 2022، نئی دہلی)

Posted On: 17 MAR 2022 8:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  17/مارچ 2022 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر جاپان کے وزیر اعظم عالی جناب کیشیدا فومیو 14ویں بھارت – جاپان سالانہ سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے 19 سے 20 مارچ 2022  کو نئی دہلی کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ سربراہ اجلاس دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی ملاقات ہوگی۔ سابقہ بھارت – جاپان سالانہ سربراہ اجلاس ٹوکیو میں اکتوبر 2018 میں ہوا تھا۔

2.  بھارت اور جاپان کے درمیان’خصوصی اسٹریٹیجک اور عالمی شراکت داری‘ کے دائرے میں کثیر رخی باہمی تعاون ہے۔ یہ سربراہ اجلاس دونوں فریقوں کو متعدد شعبوں میں دو فریقی تعاون کا جائزہ لینے اور اسے مضبوط بنانے کا ایک موقع فراہم کرے گا۔ ساتھ ہی ساتھ یہ باہمی دلچسپی  کے علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں خیالات کے تبادلے کا بھی موقع فراہم کرے گا، تاکہ وہ بھارت بحر الکاہل خطہ اور اس سے باہر امن، استحکام اور خوش حالی کے لئے اپنی شراکت داری کو آگے بڑھاسکیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2828

 



(Release ID: 1807300) Visitor Counter : 118