مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
بھارت کے ٹیلی کام محکمہ اور کامن ویلتھ ٹیلی مواصلات تنظیم نے مؤثر آئی سی ٹی کو اپنانے میں بھارت کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا
Posted On:
18 MAR 2022 9:40AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 18 مارچ 2022:
ٹیلی مواصلات کا محکمہ، حکومت ہند اور کامن ویلتھ ٹیلی مواصلات تنظیم (سی ٹی او) نے ایک آن لائن پروگرام ۔ ’ڈجیٹل ٹرانسفارمیشن سینٹر اسٹیج (ڈی ٹی سی ایس)۔ انڈیا‘ منعقد کیا۔ پروگرام کا مقصد مؤثر اطلاعاتی اور مواصلاتی تکنالوجیوں (آئی سی ٹی) کو اپنانے میں بھارت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالنا تھا، تاکہ سی ٹی او رکن ممالک کو تغیراتی ڈجیٹل حل اپنانے کے لیے ترغیب فراہم کی جا سکے۔بھارت سی ٹی او کا ایک رکن ملک ہے، اور یہ تنظیم 33 ممالک پر مشتمل ہے۔
اس تقریب میں، آدھار (منفرد ڈجیٹل شناخت کرنے والا) اور یونفائیڈ پے منٹ انٹرفیس (یو پی آئی) نظام ، جو ڈجیٹل انڈیا پروگرام کے اہم جزو ہیں، کی کامیابی کی داستانوں کو سی ٹی او ممالک کے نمائندوں کے ساتھ ساجھا کیا گیا۔ یو آئی ڈی اے آئی نے آدھار کے بارے میں پرزنٹیشن پیش کی اور اس کی خصوصیات جیسے 1.26 بلین لائیو آدھار، 68+ بلین توثیق، مالی شمولیت میں اس کا تعاون، آدھار کی مدد سے براہِ راست فائدہ منتقلی (ڈی بی ٹی) اور دیگر استعمال کے بارے میں جانکاری دی۔ نیشنل پے منٹس کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) نے صارفین، بینکوں، فن ٹیک اور کاروباریوں کو فائدہ پہنچانے والے یو پی آئی نظام پر پرزنٹیشن پیش کی اور اس کے دیگر استعمال کے ساتھ ساتھ فروری 2022 میں 4.52 بلین لین دین جیسی اس کے دیگر استعمال کے بارے میں بتایا۔
ٹیلی مواصلات کے محکمہ نے سی ٹی او، اور اس کے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور شہریوں کو بااختیار بنانے کی کوششوں اور اِن حلوں کو اپنانے میں ان کی مدد کرنے کی تجویز پیش کی۔ سی ٹی او ، اور رکن ممالک نے کامیابی کی ان داستانوں کو ان کے ساتھ ساجھا کرنے کے لیے بھارت کی ستائش کی۔
*****
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:2808
(Release ID: 1807142)
Visitor Counter : 194