سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
دوسرے ممالک میں رجسٹرڈ غیر نقل وحمل والی (ذاتی ) گاڑیوں کے ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے یا نقل وحرکت کو باضابطہ بنانے کا ڈرافٹ نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے
Posted On:
17 MAR 2022 11:01AM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے بین ملکی غیر نقل وحمل والی (ذاتی ) گاڑیوں سے متعلق ضابطہ 2022 کا ایک ڈرافٹ نوٹی فکیشن 16مارچ 2022 کو جاری کیا ہے۔ان ضابطوں میں دوسرے ممالک میں رجسٹرڈ غیر نقل وحمل والی (ذاتی ) گاڑیوں کے ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے یا نقل وحمل کو باضابطہ بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
مندرجہ ذیل دستاویزات ملک میں قیام کے دوران بین ملکی غیر نقل وحمل والی گاڑیو ں کے ضابطے کے تحت چلنے والی گاڑیوں میں ہونے چاہئیں۔
- ایک ویلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ۔
- ایک ویلڈ ڈرائیونگ لائسنس یا انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، جو بھی قابل اطلاق ہو۔
- ایک ویلڈ بیمہ پالیسی ۔
- ایک ویلڈ پولیوشن انڈرکنٹرول سرٹیفکیٹ (اگر اوریجن ملک میں قابل اطلاق ہو)
اگر مذکورہ بالا دستاویزات انگریزی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں ہو تو ایک آتھرائزڈ انگریزی ترجمہ ،جس کی جاری کرنے والی اتھارٹی کے ذریعہ تصدیق کی گئی ہو، اصل دستاویزات کےساتھ رکھنا ہوگا۔
بھارت کے علاوہ کسی دیگر کنٹری میں رجسٹرڈ موٹر گاڑیوں کو بھارتی علاقے میں مقامی مسافروں اور مال کی نقل وحمل کی اجازت نہیں ہوگی۔
بھارت کے علاوہ کسی دیگر ملک میں رجسٹرڈ موٹر گاڑیوں کو بھارت کے موٹر گاڑیوں سے متعلق ایکٹ ، 1988 کی دفعہ 118 کے تحت ضابطوں اور قوانین پر عمل کرنا ہوگا۔
گزٹ نوٹی فکیشن کو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں:
Click here to view the Gazette Notification
*************
ش ح۔ف ا ۔رم
U-2770
(Release ID: 1806857)