صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کووڈ -19 ٹیکہ کاری سے متعلق  تازہ معلومات


حکومت نے 16مارچ  2022سے  12سے 13سال اور 13سے  14 سال کی عمر کے گروپ کے بچوں  کے لئے کووڈ-19  ٹیکہ کاری کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا

ساٹھ سال سے زیادہ  عمر کی  آبادی کےافراد جنہیں دیگر  بیماریاں  بھی لاحق ہیں ایسی شرط  اب ختم کردی  گئیں  ہیں 60سال سے  زیادہ  عمر کے سبھی لوگ اب 16  مارچ  2022سے کووڈ ویکسین کا احتیاطی ڈوز لینے کے  مجاز ہیں

Posted On: 14 MAR 2022 1:55PM by PIB Delhi

سائنسی اداروں کے ساتھ   کافی تبادلہ خیال کے بعد مرکزی حکومت نے  بارہ سے 13  سال اور  13 سے 14سال کی عمر کے لڑکوں  ( ان بچوں  کے لئے جو 2008 ،  2009 ، 2010 یعنی  جو پہلے  ہی بارہ سال کی عمر کے ہوچکے ہیں ) کے لئے  کووڈ-19  کا ٹیکہ  لگانے  شروع کرنے  کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ ٹیکہ 16 مارچ  2022سے لگایا جائے گا۔ کووڈ -19  کا جو ٹیکہ لگایا جائے گا وہ کوربی ویکس ہوگا ،جسے  حیدرآباد  کے  بایولوجیکل ایوانس نے تیار کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ  14 سال سے زیادہ  عمر والی آبادی  پہلے ہی کووڈ-19  ٹیکہ کاری  پروگرام کے تحت  کووڈ-19  کا ٹیکہ لگوارہی ہے۔

 حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ 60سال سے زیادہ  عمر کی آبادی کے افراد  جنہیں  دیگر بیماریاں  بھی لاحق  ہیں ایسی شرط  اب ختم کردی جائیں گی اس  طرح  16  مارچ  2022سے  60سال سے زیادہ   عمر  کی  پور ی آبادی  کووڈ  -19  ٹیکے کی احتیاطی  ڈوز  لینے  کے لئے مجاز ہوگی۔

*************

 

ش ح۔ح ا ۔رم

U-2577


(Release ID: 1805728) Visitor Counter : 225