وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان، یوگا اور روایتی ادویات میں عالمی رہنما بننے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے: شری سربانند سونووال


آیوش کی وزارت نے 8ویں بین الاقوامی یوگا کے دن- 2022 تک کے لئے 100 دن کی الٹی گنتی شروع کی

Posted On: 13 MAR 2022 4:34PM by PIB Delhi

آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج نئی دہلی میں یوگا مہوتسو 2022 کا افتتاح کیا، جو کہ یوگا کے 8ویں بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی)2022 تک 100 دن کی الٹی گنتی کی یاد میں ایک تقریب تھی۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ شری منوہر لال کھٹر، سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ، محنت اور روزگار اور ماحولیات کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو، آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجپاڑا مہیندر بھائی اور امور خارجہ اور ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی اور پرمارتھ نکیتن، رشی کیش کےصدر سوامی چدانند سرسوتی جی، بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس سال یوگا کے عالمی دن 2022 کی مہم دنیا بھر میں 21 جون 2022 تک، 100 دن، 100 شہروں اور 100 تنظیموں کے تھیم پر مرکوز ہوگی۔ پہلی بار آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لیے، یہ 21 جون 2022 کو 75 ثقافتی ورثے/مشہور ثقافتی مقامات پر یوگا کا مظاہرہ کرے گا۔ دوسرے پروگرام میں یوگا پروگرام، یوگا کے مظاہرے، ورکشاپس، سیمینار شامل ہیں جو نہ صرف ہندوستان میں بلکہ پوری دنیا میں منعقد کیے جائیں گے۔ وزارت، ڈبلیو ایچ او ایم یوگا ایپ، نمستے ایپ، وائی بریک ایپ کے استعمال کے فوائد کی تشہیرکرے گی۔ مائی گو پلیٹ فارم پر مختلف لوگوں پر مبنی سرگرمیاں اور پروگرام شروع کیے جائیں گے جن میں تصویری مقابلہ، کوئز، مباحثہ، عہداٹھانا، پول سروے، جِنگل وغیرہ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NGNJ.jpg

اپنے افتتاحی خطاب میں شری سربانند سونووال نے کہا کہ آئی ڈی وائی 2022 ہمارے زیر اہتمام یوگا کے بین الاقوامی دن کا 8 واں ایڈیشن ہوگا۔ یہ دنیا بھر میں صحت، تندرستی اور امن کو فروغ دینے کے لیے ایک عوامی تحریک کو فروغ دینے کے لیے ایک موقع ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 100 دن کی الٹی گنتی باضابطہ طور پر آئی ڈی وائی- 2022 کے جشن کے تئیں سفر کا آغاز کرے گی، جو بیماری، تناؤ اور ڈپریشن سے آزادی کی جانب سفر ہوگا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ جیسا کہ ڈبلیو ایچ او کا روایتی ادویات کا عالمی مرکز ہندوستان میں قائم کیا جا رہا ہے، اس کی ذمہ داری ہندوستان پر عائد ہوتی ہے، جو یوگا اور صحت کے روایتی طریقوں کی گہری حکمت سے لیس ہے اور جو دنیا کو امن، فلاح و بہبوداور بہتر اور کم لاگت صحت کی راہ پر گامزن کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے وزیر اعظم کی قیادت میں، 2015 سے یہ ایک عوامی تحریک بن چکی ہے اور اسے دنیا کی سب سے بڑی عوامی پہل کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ 250 ملین سے زیادہ لوگ، آیوش کی وزارت کے تیار کردہ مشترکہ یوگا پروٹوکول کی مشق کر رہے ہیں۔ میری وزارت نے عالمی امن کے لیے یوگا کو ایک ہندوستانی برانڈ بنانے اور "ایک بھارت شریشٹھ بھارت" کے نعرے کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

اس موقع پر ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا کہ ہریانہ یوگا کمیشن قائم کرنے والی ہندوستان کی پہلی ریاست ہے۔ ہم ہریانہ کے شہرکروکشیتر میں 100 ایکڑ کے رقبے میں آیوش یونیورسٹی کے قیام کے عمل میں ہیں۔ ہم نے ہریانہ کے تقریباً 2000 پبلک ہیلتھ سنٹر میں آیوش ڈاکٹروں کی دستیابی کو لازمی بنانے کے لیے بھی پہل کی ہے۔

سکم کے وزیر اعلیٰ شری پریم سنگھ تمانگ نے سکم میں کرتونگا جھیل کے قریب نیشنل یوگا اینڈ میڈیٹیشن انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔ یہ ایک عالمی ادارہ ہوگا جو یوگا کے بارے میں تعلیم اور معلومات فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوگا سکم کے اسکولی نصاب کا حصہ ہے اور تقریباً 500 اساتذہ یہ خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

اپنے خطاب میں، جناب بھوپیندر یادو نے کہا کہ ماحول دوست طرز زندگی کی راہ میں، یوگا اور آیوش کا مجموعی طور پر بہت اہم حصہ ہے، ہم حیاتیاتی تنوع کے قانون میں ترمیم کر رہے ہیں جس کا آیوش نظام کی ترقی پر دیرپا اثر پڑے گا۔ انہوں نے آیوش کے وزیر سے درخواست کی کہ وہ اس الٹی گنتی سیریز کے دوران، 49 منتخب جھیلوں اور 52 شیروں کے ریزروس جیسے بیش قیمت مقامات پر بھی یوگا پروگراموں کا اہتمام کریں۔

آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے موجودہ منظر نامے میں یوگا کی افادیت کی ایک مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایمس دہلی نے مجموعی صحت میں یوگا کی افادیت کو دیکھنے کے لیے ایک پروجیکٹ کیا ہے۔ ایمس نے جم جانے والوں کے مقابلے یوگا کے اثرات کا مطالعہ کیا۔ دونوں گروپوں میں جسمانی بہتری تقریباً یکساں تھی لیکن جہاں جم جانے والوں میں 'راجو گن' اور ' تا مو گن' کو بڑھایا ہواپایا گیا، وہیں یوگا پریکٹس کرنے والے گروپ میں 'ساتو گن' میں اضافہ سامنے آیا ہے۔

*****

U.No.2546

(ش ح - اع - ر ا) 


(Release ID: 1805559) Visitor Counter : 205