وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے سلامتی سے متعلق بھارت کی تیاریوں اور یوکرین میں جاری تنازعہ کے تناظر میں موجودہ عالمی منظر نامہ کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ سی سی ایس میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
13 MAR 2022 2:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13 مارچ 2022:
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سلامتی سے متعلق بھارت کی تیاریوں اور یوکرین میں جاری تنازعہ کے تناظر میں موجودہ عالمی منظر نامے کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ سی سی ایس میٹنگ کی صدارت کی۔
وزیر اعظم کو تازہ ترین صورتحال اور سرحدی علاقوں کے علاوہ بحریہ و فضائیہ کے شعبہ میں سلامتی سے متعلق بھارت کی تیاری کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔
اس کے علاوہ ، وزیر اعظم مودی کو یوکرین میں رونما ہونے والے تازہ ترین واقعات ،نیز یوکرین سے بھارتی شہریوں اور بھارت کے ہمسایہ ممالک کے شہریوں کے انخلاء کے لیے چلائے جا رہے آپریشن گنگا کے بارے میں بھی تازہ جانکاری فراہم کی گئی۔
وزیر اعظم مودی نے ہدایت جاری کی کہ کارخیف میں ہلاک ہونے والے نوین شیکھرپّا کے جسد خاکی کو واپس لانے کے لیے تمام تر ممکنہ کوششیں کی جانی چاہئیں۔
*****
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:2543
(Release ID: 1805524)
Visitor Counter : 200
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam