وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے جنوبی کوریا کے نو منتخب صدریون سوک-یول کو صدارتی انتخابات میں ان کی کامیابی پر مبارک باد دی

Posted On: 10 MAR 2022 10:32PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر یون سوک- یول کو صدارتی انتخابات میں ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ:

‘‘میں جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر یون سوک- یول کو صدارتی انتخابات میں ان کی کامیابی پر گرمجوشانہ مبارک باد پیش  کرتا ہوں۔ میں ہندوستان۔  جمہوریہ جنوبی  کوریا کی خصوصی منصوبہ جاتی شراکت داری کو مزید توسیع دینے اور مستحکم کرنے کے لئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے سلسلے میں پر اُمید ہوں’’۔

****************

(ش ح ۔س ب۔رض )

U NO: 2470



(Release ID: 1804966) Visitor Counter : 125