صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی کابینہ نے طبی تحقیق کی ہندوستانی  کونسل  اور جرمنی کی ڈایشے فورسچنگس جیم انشافٹ ای۔وی (ڈی ایف جی) کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت نامے کو  منظوری دی

Posted On: 09 MAR 2022 1:36PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے طبی تحقیق کی ہندوستانی کونسل (آئی سی ایم آر) اور جرمنی کی ڈایشے فورسچنگس جیم انشافٹ ای۔وی (ڈی ایف جی)،کے درمیان دسمبر 2021 میں دستخط اور حکومت ہند کے (کاروباری لین دین) ) ضابطہ، 1961 کے دوسرے شیڈیول کے ضابطہ 7(ڈی) (i) کے مطابق  مفاہمت نامے سے واقف کرایا گیا۔

ایم او یو کے مقاصد:

اس میں طبی سائنس/صحت کی تحقیق کے شعبے میں تعاون شامل ہے جس میں ٹاکسیکولوجی، نظرانداز شدہ (ٹرپیکل) بیماریاں، غیر معمولی بیماریاں اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون شامل ہے۔ سائنسی تحقیق اور تکنیکی ترقی کے شعبے میں تعاون میں سائنسی تحقیقی منصوبوں کی مشترکہ فنڈنگ ​​کے ساتھ ساتھ محققین کا تبادلہ، مشترکہ سیمینارز، سمپوزیا اور ورکشاپس کی فنڈنگ ​​شامل ہے جو اعلیٰ سائنسی معیار کے ہوں گے اور سائنسی اعتبار سے اہم سائنس کی پیش رفت کیلئے فائدہ مند ہوں گے۔

مالی اثر:

سائنسی تحقیق اور تکنیکی ترقی کے تعاون میں سائنسی تحقیقی منصوبوں کی مشترکہ فنڈنگ ​​کے ساتھ ساتھ محققین کا تبادلہ، مشترکہ سیمینارز، سمپوزیا اور ورکشاپس کی فنڈنگ ​​شامل ہے جو اعلیٰ سائنسی معیار کے ہوں گے اور سائنسی طور پر اہم سائنس کی ترقی کے لیے فائدہ مند ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح – ع ح)

U.No. 2401

 



(Release ID: 1804337) Visitor Counter : 144