وزارت اطلاعات ونشریات

ڈی ڈی نیوزپربراہ راست  اسمبلی چناؤ کے نتائج


برسر موقع  براہ  راست چناؤ سے متعلق  بروقت مصدقہ  جانکاری

Posted On: 09 MAR 2022 12:21PM by PIB Delhi

لوگوں کو پانچ ریاستوںمیں  ہوئے حالیہ اسمبلی چناؤ کے نتائج کا بے صبری سے انتظار ہے ۔ ڈی ڈی نیوز اور آل انڈیاریڈیو ، جو پبلک براڈ کاسٹر پرسار بھارتی کے خبروں کے نشریاتی ادارے ہیں،  10 مارچ  2022  کو  ووٹوں کی گنتی کے روز منٹ منٹ کی جانکاری فراہم کرنے کے لئے پوری  طرح تیار ہیں۔

گنتی کے اعداد وشمار میں ایکوریسی اور حقیقی جانکاری کو یقینی بنانے کے لئے آن گراؤنڈرپورٹرس اور اسٹرنگرس  کے  وسیع  نیٹ ورک کے ذریعہ  ڈی ڈی نیوز  سبھی  پانچوں ریاستوں سے بروقت صحیح  اعدادوشمار آپ کے سامنے  پیش کرے گا۔سیاسی ماہرین اور     چناؤ کے اعدادوشمار  بتانے والے ماہرین  صبح سات بجے سے ڈی ڈی نیوز شو  جنادیش  پر براہ راست  ان اعدادوشمار کا تجزیہ کریں گے۔

براہ راست  ڈیٹا ہب  جو آن گراؤنڈ ٹیم اور رسائی  کی  طاقت کو استعمال کرے گا،  ڈی ڈی نیو ز کی  ہر سیکنڈ میں دی جانے والی  تازہ جانکاری کو مزید بڑھائے گا۔پانچوں ریاستوں میں کاؤنٹنگ بوتھوں  پر چینل کی موجودگی  اس ڈاٹا ہب کے  لئے براہ  راست گنتی کے نمبر کو پیش  کرے گی۔ جس کا بروقت تجزیہ کیا جائے گا۔تین ڈی گرافکس کی  پرکشش  سپورٹ کے ساتھ ہر سیکنڈ کے  تازہ نتائج اور  سبقت کی براہ راست    ناظرین  اور سامعین کو   اس بات کی اجازت دے گا کہ وہ کاؤنٹنگ  انفولڈ کوواضح    طور پر سمجھیں ۔

اترپردیش ، اتراکھنڈ ، پنجاب ، منی پور اور گوا کی ریاستوں  ، جہاں  حال ہی میں چناؤ ہوئے ہیں، میں  دوردرشن کے علاقائی نیوز یونٹ  بھی  صبح سات بجے سے دن بھر براہ راست تازہ معلومات   کے بارے میں    الگ الگ خصوصی شو کا بھی اہتمام کریں گے ۔  یہ پروگرام ریاست کے لیڈروں  ، ممتازسیاسی ماہرین کے ساتھ  نتائج اور  سبقت کے بارے میں بحث  کے ساتھ انہیں   براہ راست  ٹیلی   کاسٹ  بھی کرے گا۔

آل انڈیا ریڈیو کے  نیوز نیٹ ورک نے  بھی دس  مارچ کو ووٹوں کی گنتی کی مصدقہ اور بروقت معلومات فراہم کرنے کے لئے مناسب انتظامات کئے ہیں۔ ملک کے سب سے بڑے ریڈیو نیٹ ورک آل انڈیا ریڈیو  10  مارچ کو صبح سات بجے سے 9  گھنٹے سے زیادہ وقت تک کے لئے  الیکشن کے نتائج  پر خصوصی بلیٹن اور پروگرام نشر کرے گا ۔  یہ پروگرام 100.1 میگاہارٹس   ، ایف ایم رینبو نیٹ ورک ،وودھ بھارتی اور آل انڈیا ریڈیو کے دیگر مقامی چینل  پرنشر کئے جائیں گے۔ یہ اے آئی آرکے  یوٹیوب چینل پر بھی براہ راست دستیاب ہوگا۔

پانچوں ریاستوں  کے آل انڈیا ریڈیو کے نامہ نگار گنتی کے بارے میں  براہ راست تازہ معلومات فراہم کریں گے اور اسٹوڈیو  میں  بیٹھے ماہرین  نتائج کے جامع اور معلوماتی تجزیہ  پیش کریں گے۔

خصوصی چناؤ بلیٹن کے علاوہ  رات سات بج کر  20 منٹ سے  رات 8 بجے تک  معلومات  پرمبنی   براہ راست  تفصیلی   مباحثہ بھی نشر کیا جائے گا۔ پانچوں ریاستوں کے ماہرین کے ساتھ  رات سوانو بجے سے رات دس بجے تک ایک خصوصی  ریڈیو برج پروگرام  بھی نشر کیا جائے گا۔

ملک بھر  کے  اے آئی آر کے سبھی 46  علاقائی نیوز یونٹس   اپنی اپنی متعلقہ ریاستوں  کی علاقائی زبانوں میں خصوصی پروگرام اورنیوز بلیٹن نشر کریں گے ۔ایف ایم گولڈ  ، ایف ایم رینبو ، وودھ بھارتی اور آل انڈیا ریڈیو کے دیگر مقامی چینلوں  جیسے  مختلف چینلوں  کے ذریعہ  ملک بھر میں  ایک ایک گھنٹے بعد نیوز بلیٹن  بھی دستیاب ہوسکیں گے۔

 یہ خصوصی شوز  اور نتائج اور سبقت کے بارے میں بروقت تازہ معلومات نیوز آن اے آئی آر ایپ ، ٹیلی گرام چینل اور  پرسار بھارتی نیوز سروسز کے  ٹیوٹر ہینڈل اور  ڈی ڈی اور اے آئی آر کے یوٹیوب چینلوں  سمیت پرسار بھارتی کے ڈجیٹل  پلیٹ فارموں  پر بھی دستیاب ہوں گے  ۔

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

U-2392



(Release ID: 1804297) Visitor Counter : 152