صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر بہترین خاتون کووڈ-19 ٹیکہ کاروں کو اعزاز سے نوازا


خواتین کے تعاون کےبغیر صحت شعبے کا فروغ نامکمل: ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ

’’کووڈ -19ٹیکہ کاری  پروگرام میں ہندوستان کو دنیا میں اعلیٰ مقام دلانے کا کریڈٹ ملک بھر میں ہماری خاتون ٹیکہ کاروں کو جاتا ہے’’

’’موجودہ تیسری لہر کے پس منظر میں ہندوستان کا انتظام ایک عالمی کیس اسٹڈی ہے اور خاتون کووڈ ویریئرس اس تاریخی کامیابی کا سبب ہیں‘‘

Posted On: 08 MAR 2022 5:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی:08؍مارچ2022:

 

مرکزی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر نئی دہلی میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر ملک بھر سے آئی کووڈ-19کی بہترین خاتون ٹیکہ کاروں کو اعزاز سے نوازا ۔یہ پروگرام ہندوستان کے کووڈ-19ٹیکہ کاری پروگرام کی کامیاب عمل آوری میں مسلسل کوششوں کا جشن منانے اور اس کو تسلیم کرنے کے مقصد سے منعقد کیا گیا تھا۔اس پورے سفر میں خاتون ٹیکہ کار تبدیلی کی سفیر رہی ہیں۔ اس سال کے عالمی یوم خواتین کا موضوع ’’ایک پائیدار کل کے لئے آج خاتون-مرد میں مساوات‘‘ ہے۔

 

 

 

 

مرکزی وزیر صحت نے صحت شعبے کی مجموعی ترقی میں خاتون جنگجوؤں کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ صحت شعبے کی ترقی خواتین کے تعاون کے بغیر نامکمل ہے۔ ہماری آشا اور اے این ایم کارکاکنان صحت شعبے کی ترقی کا ستون ہیں۔ہماری آشا کارکن قوم کی خدمت کے لئے مسلسل کوششیں کررہی ہیں۔وہ دشوار گزار علاقوں کو پار کرتے ہوئے آخری سرے تک پہنچ رہی ہیں۔ہر گھر میں جارہی ہیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہر اہل شخص کی ٹیکہ کاری ہوسکے۔ہر گھردستک مہم کے تحت ہماری آشا کارکنان ہر گھر میں پہنچی۔ ٹیکہ کاری کو بڑھاوا دیا اور اس طرح ٹیکے کو لے کر پیدا جھجک پر قابو پایاگیا۔اگر آج ہندوستان کووڈ-19ٹیکہ کاری پروگرام میں عالمی سطح پر سر فہرست ہے تو اس کا کریڈٹ ملک بھر میں ہماری خاتون ٹیکہ کاروں کو جاتا ہے۔

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ملک بھر میں تمام خاتون ٹیکہ کاروں کو مبارکباد دی اور ان کے وقف کو سلام کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ 16 جنوری 2021 کا دن تھا، جب ہمارے وزیر اعظم کے ذریعے دنیا کے سب سے بڑے ٹیکہ کاری پروگرام کا افتتاح کیا گیا تھا اور تب سے ہندوستان نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ملک کے لئے تمام خاتون ٹیکہ کاروں کی بے لوث  خدمت کے سبب ہی ہندوستان نے کووڈ وباء کا کامیابی کے ساتھ نظم کیا ہے۔ موجودہ تیسری لہر کے پس منظر میں ہندوستان کا انتظام ایک عالمی کیس اسٹڈی ہے اور یہ خاتون کووڈ ویریئرس ہی اس تاریخی کامیابی کا سبب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں قدیم عہد سے ہی خواتین کا احترام کرنے کی روایت رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہم ہمیشہ اس ہدف کو حاصل کرنے کےلئے اجتماعی ترقی کو یقینی بنانے کےلئے ایک ساتھ کام کیا ہے۔ جب ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘کہتے ہیں تو خواتین اس وِکاس کی تشریح کا اہم ستون ہیں۔

وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے ، ملک بھر کی تمام خاتون ٹیکہ کاروں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن اور ملک بھر میں تمام خاتون ٹیکہ کاروں کی سخت کوششوں کے سبب یہ عوامی تحریک بن گیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ خاتون ٹیکہ کار ہندوستان کے ٹیکہ کاری پروگرام کا ہراول دستہ رہی ہیں۔ تمام رکاوٹوں کے باوجود یہ خاتون ٹیکہ کار یہ یقینی بنانے کےلئے مسلسل کوشش کررہی ہیں کہ ہر اہل ہندوستانی کی ٹیکہ کاری ہوں۔

مرکزی صحت سکریٹری نے کہا کہ یہ اس سال کے عالمی یوم خواتین کا مبارک نظریہ ہے’ایک پائیدار کل کے لئے آج خاتون –مرد مساوات‘ جو آج ہمارے تمام صحت پروگراموں کو چلاتی ہیں۔ پچھلے آٹھ برسوں سے ہم ترقی کے وژن میں  بنیادی تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔ خواتین کی ترقی سے لے کر خواتین کی قیادت میں ترقی تک ، خواتین کی قیادت میں ہر شعبے میں نئی بلندیوں کو حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

36ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی 72خاتون ٹیکہ کاروں کو آج اعزاز سے نوازا گیا ْ

تمام ایوارڈ یافتگان کا لنک اس طرح ہے:

https://drive.google.com/file/d/1GSBTq0vQjkTmxwiPgAcbKUxgjU51aN45/view?usp=sharing

ہندوستان کے لئے عالمی صحت نتظیم (ڈبلیو ایچ او)کے نمائندے ڈاکٹر روڈیرکو ایچ، اوفرین،  ایڈیشنل سیکریٹری اور ایم ڈی (این ایچ ایم)جناب وکاس شیل ، آئی سی ایم آر کے ڈی جی ڈاکٹر بلرام بھارگو ، ڈی ایچ ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سنیل کمار ، وزارت صحت و خاندانی بہبود کے دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ میں مختلف ریاستوں کے ایم ڈی ، این ایچ ایم، ڈائریکٹر ، آر سی ایچ کے ساتھ موجود تھے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 2368)



(Release ID: 1804138) Visitor Counter : 140