امور داخلہ کی وزارت
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سرکار نے مالی سال 22-2021 سے 26-2025 کے لئے سواتنترتا سینک سمان یوجنا (ایس ایس ایس وائی) کو جاری رکھنے کی منظوری دی ہے
ایس ایس ایس وائی کو جاری رکھنے کی تجویز مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی سفارش پر وزارت داخلہ سے موصول ہوئی تھی اور یہ آزادی کا امرت مہوتسو سال کے دوران مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کرنے اور ان سے تحریک لینے کی سرکار کی عہدبستگی کو ظاہر کرتا ہے
کل مالی اخراجات 3274.87 کروڑ روپئے ہوں گے
Posted On:
07 MAR 2022 3:09PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے مالی سال 22-2021 سے 26-2025 کے لئے سواتنترتا سینک سمان یوجنا (ایس ایس ایس وائی) اور اس کے اجزاء کو 31.03.2021 سے آگے جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے لئے کل مالیاتی لاگت 3,274.87 کروڑ روپئے مقرر کی گئی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی سفارش پر وزارت داخلہ سے ایس ایس ایس وائی کو جاری رکھنے کی تجویز موصول ہوئی تھی۔ یہ فیصلہ آزادی کا امرت مہوتسو کے سال کے دوران مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کرنے اور ان سے تحریک لینے کے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
پس منظر
مجاہدین آزادی اور ان پر انحصار کرنے والے اہل لوگوں کے لئے سواتنترتا سینک سمان پنشن کی منظوری دی گئی ہے اور اس وقت، اس اسکیم کے تحت ملک بھر میں 23566 مستفیضین شامل ہیں۔ پنشن کی رقم میں وقتاً فوقتاً ترمیم کی گئی ہے اور 15.08.2016 سے مہنگائی راحت بھی دی جارہی ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:2312)
(Release ID: 1803615)
Visitor Counter : 204