وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے پونے کا دورہ کیا اور پونے میٹرو ریل پروجیکٹ کا افتتاح کیا


انہوں نے پونے میونسپل کارپوریشن کے احاطے میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کی نقاب کشائی کی

کئی ترقیاتی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا، آر کے لکشمن آرٹ گیلری میوزیم کا افتتاح کیا

’’ ہم سب کے دل میں بسنے والے شیواجی مہاراج کا یہ مجسمہ، نوجوان پیڑھی میں حب الوطنی کے جذبہ جگائے گا‘‘

’’پونے نے تعلیم، تحقیق اور ترقی، آئی ٹی اور آٹوموبائل کے شعبوں میں اپنی شناخت کو مسلسل مضبوط کیا ہے، ایسی صورت میں جدید سہولیات پونے کے عوام کی ضرورت ہیں اور ہماری حکومت پونے کے عوام کی اس ضرورت کو ذہن میں رکھتے ہوئے کام کر رہی ہے‘‘

’’یہ میٹرو پونے میں آنے جانے کی آسانی فراہم کرائے گی، آلودگی اور جام سے نجات دلائے گی، پونے کے لوگوں کی زندگی کی آسانی میں اضافہ کرے گی‘‘

’’آج کے تیز رفتار ترقی والے بھارت میں، ہمیں رفتار اور پیمانے پر بھی توجہ مرکوز کرنی ہوگی، اس کی وجہ سے ہماری حکومت نے پی ایم - گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان تیار کیا ہے‘‘

’’جدت پسندی کے ساتھ پونے کی قدیم روایت اور مہاراشٹر کے فخر کے احساس کو شہری منصوبہ بندی میں برابر کا مقام دیا جا رہا ہے‘‘

Posted On: 06 MAR 2022 2:20PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پونے میں میٹرو ریل پروجیکٹ کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا اور کئی  ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ مہاراشٹرا  کے گورنر جناب  بھگت سنگھ کوشیاری،  نائب وزیراعلی جناب اجیت پوار، مرکزی وزیر جناب رام داس اٹھاولے، رکن پارلیمنٹ جناب پرکاش جاوڈیکر  بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے جنگ آزادی میں پونے کے تعاون کو یاد کیا اور لوک مانیہ تلک، چاپیکر بھابیوں، گوپال گنیش اگرکر، سیناپتی باپت، گوپال کرشن دیشمکھ، آر جی بھنڈارکر اور مہادیو گووند راناڈے جیسے مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے رام بھاؤ مہالگی اور بابا صاحب پورندرے کو بھی نمن کیا۔

وزیر اعظم نے  پونے میونسپل کارپوریشن کے احاطے میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کی نقاب کشائی کی اور عظیم جنگجو  راجہ  کو خراج عقیدت پیش کیا۔  انہوں نے کہا ’’ ہم سب کے دل میں  بسنے والے شیو اجی مہاراج کا یہ مجسمہ، نوجوان پیڑھی میں حب الوطنی کے جذبہ  جگائے گا‘‘۔

اس سے قبل پونے میٹرو پراجیکٹ کے افتتاح کیا تھا، اس کا  ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ’’یہ میری خوش قسمتی ہے کہ آپ نے  پونے میٹرو کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے مجھے مدعو کیا اور اب آپ نے مجھے اس کا افتتاح کرنے کا موقع دیا ہے۔ اس سے یہ پیغام بھی جاتا ہے کہ منصوبوں کو وقت پر مکمل کیا جاسکتا ہے۔ جناب مودی نے کہا  ’’پونے نے تعلیم، تحقیق اور ترقی، آئی ٹی اور آٹوموبائل کے شعبوں میں اپنی شناخت کو مسلسل مضبوط کیا ہے،  ایسی صورت میں جدید سہولیات پونے کے عوام کی ضرورت ہیں اور ہماری حکومت پونے کے عوام کی اس ضرورت کو  ذہن میں  رکھتے ہوئے کام کر رہی ہے‘‘۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سال  2014 تک بہت کم شہروں میں میٹرو خدمات دستیاب تھیں، آج دو درجن سے زیادہ شہر میٹرو خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں یا اسے حاصل کرنے کے راستے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ممبئی، تھانے، ناگپور اور پمپری چنچواڑ پونے کو دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ  اس توسیع میں مہاراشٹر کا ایک اہم حصہ ہے۔   وزیراعظم نے کہا ’’یہ میٹرو پونے میں  آنے جانے کی  آسانی فراہم کرائے گی، آلودگی اور جام سے نجات دلائے گی، پونے کے لوگوں کی زندگی کی آسانی میں اضافہ  کرے گی‘‘۔انہوں نے پونے کے عوام، خصوصی طور پر خوشحال عوام سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ میٹرو اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کو اپنی  عادت بنائیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بڑھتی ہوئی شہری آبادی ایک موقع بھی ہے اور چیلنج بھی۔ ہمارے شہروں میں بڑھتی ہوئی آبادی سے نمٹنے کے لیے  عوامی ٹرانزٹ سسٹم کی ترقی  سب سے اہم  طریقہ ہے۔ انہوں نے ملک کے  ایسے بڑھتے ہوئے شہروں کے لیے ایک وژن  پیش کیا جہاں حکومت تیزی سے زیادہ گرین ٹرانسپورٹ، الیکٹرک بسیں، الیکٹرک کاریں اور الیکٹرک دو پہیہ گاڑیاں فراہم کرنے کے لیے  عہد بند ہے۔ وزیراعظم نے کہا ’’ہر ایک  شہر میں اسمارٹ موبلیٹی، لوگ تمام ٹرانسپورٹ سہولیات کے لیے  ایک ہی  کارڈ استعمال کرتے ہیں۔ ہر ایک شہر میں سہولت کو اسمارٹ بنانے کے لیے مربوط  کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ہونا چاہیے۔  ہر ایک شہر میں سرکلر اکانومی کو مضبوط کرنے کے لیے ایک جدید فضلے کے بندوبست کا نظام ہونا چاہیے۔ ہر ایک شہر میں  پانی کے لئے جدید سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹس اور  آبی وسائل کے تحفظ کے لئے بہتر انتظامات ہونے چاہئیں‘‘۔ انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ ایسے شہروں  فضلہ سے دولت تیار کرنے کے لئے  گوبردھن اور بائیو گیس پلانٹ ہوں گے۔ بجلی کی بچت والے اقدامات مثلاً ایل ای ڈی بلب کا استعمال، ایسے شہروں کی نشانی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امرت مشن اور ریرا قوانین شہری منظر نامے میں نئی ​​طاقتیں لا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے شہروں کی زندگی میں دریاؤں کی اہمیت کا اعادہ کیا اور ان اہم لائف لائنوں کی اہمیت اور ان کے تحفظ کے بارے میں ایک نئی بیداری پیدا کرنے کے لیے ایسے دریائی شہروں میں ریور فیسٹیول منعقد کرنے کو کہا۔

ملک میں بنیادی ڈھانچے سے متعلق ترقی کے  نئے نقطہ نظر کے بارے میں   وزیر اعظم نے کہا کہ ’’کسی بھی ملک میں جدید انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے سب سے زیادہ اہم چیز، رفتار اور پیمانہ  ہوتی ہے۔ لیکن دہائیوں سے ہمارے پاس ایسے نظام ہیں جو  اہم  پروجیکٹوں کی تکمیل میں لمبی مدت لگا دیا کرتے تھے۔ یہ ڈھیلا ڈھالا  رویہ ملک کی ترقی کو بھی متاثر کر رہا ہے۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے  وزیر اعظم نے کہا  ’’آج کے تیز  رفتار ترقی والے بھارت میں، ہمیں رفتار اور پیمانے پر بھی توجہ مرکوز کرنی ہوگی، اس کی وجہ سے  ہماری حکومت نے پی ایم - گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان تیار کیا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ گتی شکتی  پلان سے  ایک  مربوط  فوکس  کو یقینی بنایا جائے گا کیونکہ تمام  متعلقین  مکمل معلومات اور مناسب تال میل کے ساتھ کام کریں گے۔

اپنی بات ختم کرتے ہوئے  وزیر اعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ’’جدت پسندی کے ساتھ ساتھ، پونے کی قدیم روایت اور مہاراشٹر کے فخر کو شہری منصوبہ بندی میں یکساں مقام دیا جا رہا ہے‘‘۔

پونے میٹرو ریل پروجیکٹ پروجیکٹ، پونے میں شہری موبلیٹی کے لیے عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرانے کی ایک  کوشش ہے۔ اس پروجیکٹ  کا سنگ بنیاد بھی وزیر اعظم نے 24 دسمبر 2016 کو رکھا تھا۔ وزیر اعظم مجموعی 32.2 کلومیٹر کے پونے میٹرو ریل پروجیکٹ کے 12 کلومیٹر طویل حصے کا افتتاح کریں گے۔ یہ پورا پروجیکٹ 11400 کروڑ روپے سے زیادہ کی مجموعی  لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے گروارے میٹرو اسٹیشن پر  ایک نمائش کا  افتتاح  اور معائنہ بھی  کیا اور وہاں سے آنند نگر میٹرو اسٹیشن  کے لئے میٹرو میں سواری کی۔

https://lh4.googleusercontent.com/SuxdCkte8YYlzcSV6s4LWjAS7lmQ8qchUruXW8iamGgdrAvUTW9deVZ9dx6dVe-zuQy9jVIgbCIEBp0Ff7XxNaXOHf7ilXPSqPkd3U6hlR8Zu2KeK0RfPOKDIFAcf8VVhiZAw1XT

https://lh3.googleusercontent.com/4-uJbNirwnuPR0ufew08OkyxGNETxn2o8IWPN_IDnGc9X25R8mU-aLNn-WL55lbyp_KlbGy3qR73F0vZwoYYDeTxGLZGBDegF_Op6ZKSB4esZp_PSHfdtdwgq5rClk4SIwkHmpzs

انہوں نے مولا-متھا  ریور پروجیکٹوں کو بحال کئے جانے اور آلودگی دور کرنے کے لئے   سنگ بنیاد رکھا۔ دریا کے 9 کلومیٹر  حصے میں بحالی کا کام کیا جائے گا جس کے پروجیکٹ کی  لاگت 1080 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔اس میں دریا کے کناروں کا تحفظ، انٹر سیپٹر سیویج نیٹ ورک، عوامی سہولتوں، کشتی رانی کی سرگرمی وغیرہ جیسے کام شامل ہیں۔ مولا-متھا ریور آلودگی دور کرنے کے  پروجیکٹ کو ’’ایک شہر ایک آپریٹر‘‘ کے تصور پر نافذ کیا جائے گا، جس کی لاگت  1470 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت تقریباً 400 ایم ایل ڈی کی مجموعی صلاحیت کے ساتھ مجموعی طور پر  11 سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم نے بانیر میں تعمیر کئے گئے ای۔ بس ڈپو  اور 140 ای۔ بسوں کو بھی لانچ  کیا۔

وزیر اعظم نے بالے واڑی، پونے میں تعمیر کی گئی  آر کے لکشمن آرٹ گیلری میوزیم کا بھی افتتاح کیا۔ اس میوزیم کا سب سے بڑا توجہ کا مرکز  مالگوڈی گاؤں پر مبنی ایک منی ایچر  ماڈل ہے جس کو  آڈیو ویژول ایفیکٹس کے ذریعے جاندار بنایا جائے گا۔ کارٹونسٹ آر کے لکشمن کے تیار   کئے گئے کارٹون میوزیم میں  دکھائے  جائیں گے۔

اس پروگرام سے قبل  وزیر اعظم نے پونے میونسپل کارپوریشن کے احاطے میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ مجسمہ 1850 کلو گرام گن میٹل سے تیا گیا ہے اور اس کی  تقریبا 9.5 ففٹ اونچا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-2280          


(Release ID: 1803357) Visitor Counter : 235