شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تقریباً 10,800بھارتیوں  کو یوکرین کے پڑوسی ممالک سے خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس لایا گیا


اگلے 24 گھنٹے  میں 11 سولین اوربھارتی فضائیہ کی چار پروازوں  سے مزید شہریوں کو لایاجائےگا

Posted On: 04 MAR 2022 5:37PM by PIB Delhi

بھارتی  شہریوں کو بچانے کے لیے ’ آپریشن گنگا‘ کے تحت یوکرین کے پڑوسی ممالک سے آج 17 خصوصی پروازیں ملک واپس آئیں ہیں، جن میں 14 سولین پروازیں اور3سی -17آئی اے ایف کی پروازیں شامل ہیں۔ آج دن میں دیرگئے  ایک اورسولین  پرواز کی آمد متوقع ہے۔

 سولین پروازوں نے 3142 افراد کو جب کہ سی -17 پروازوں نے 630 مسافروں کو نکالا۔ اب تک 43 خصوصی سولین پروازوں کے ذریعے 9364 بھارتیوں  کو نکالا جا چکا ہے۔ سی -17کی 7 پروازوں نے اب تک 1428 مسافروں کو نکالا ہے اور 9.7 ٹن امدادی سامان لیکر گئی ہیں ۔ آج کی سولین پروازوں میں بخارست  سے 4، کوسیس سے 2، بوداپست سے 4، ژیشوف سے 3 اور سوچاوا سے 2 پروازیں شامل تھیں، جب کہ آئی اے ایف نے بخارست سے 2 اور بوداپست سے ایک  پرواز چلائی ۔

کل 11 خصوصی سولین پروازوں سے 2200 سے زیادہ بھارتیوں  کو واپس لانے کی توقع ہے، جن میں سے 10 نئی دہلی اور ایک ممبئی میں پہنچے  گی۔ 5 پروازیں بوداپست سے، 2 ژیشوف  سے اور 4 سوچاوا سے روانہ  ہوں گی۔ چار سی -17 طیارے رومانیہ، پولینڈ اور سلوواکیہ کے لیے محوپرواز  ہیں، جن کے رات گئے اور کل صبح سویرے پہنچنے کی توقع ہے۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:2237)

 

 


(Release ID: 1803021) Visitor Counter : 181