امور داخلہ کی وزارت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت نے مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے لیے اسکیم – جدید کاری منصوبہ -IV کو منظوری دے دی ہے


مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں 01.02.2022 سے 31.03.2026 تک وزارت داخلہ کے ذریعہ نافذکئے گئے 1,523 کروڑ روپے کے کل مالی اخراجات کے ساتھ جدید کاری منصوبہ-IV نافذ کیا جائے گا

اسکیم کے نفاذ سے سی اے پی ایف کی مجموعی طور پر کارروائی کرنے کی صلاحیت اور تیاری کو بہتر بنایا جائے گا

Posted On: 04 MAR 2022 11:29AM by PIB Delhi

 

حکومت نے سی اے پی ایف کے لئے  جدید کاری منصوبہ III کے ساتھ ساتھ مرکزی مسلح پولیس فورسس (سی اے پی ایف) کے لئےجدید کاری منصوبہ -IV اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارت داخلہ کے ذریعہ سی اے پی ایف کے لئے جدید کاری -IV   کوجس کی مجموعی  مالی لاگت 1523 کروڑ روپے  کے بقدرہے، 01.02.2022 سے 31.03.2026 کے درمیان نافذ کیا جائے گا۔ مختلف علاقوں میں ان کی تعیناتی کوملحوظ خاطر رکھتے ہوئے  انہیں  ان کی آپریشنل ضروریات کے مطابق جدید ترین ہتھیار اورآلات سے لیس کیا جائے گااور اس کے علاوہ سی اے پی ایف کو جدید طرز کے آئی ٹی سولیوشنز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

اسکیم کے نفاذ سے سی اے پی ایف کو مجموعی طور پر آپریشنل کارکردگی/تیاری کو بہتر بنانے کے لیے آراستہ کیا جائے گا۔ اس سے ملک میں داخلی سلامتی کے منظر نامے پر مثبت اثرات  مرتب ہوں گے۔اس سے بین الاقوامی سرحد/لائن آف کنٹرول(ایل او سی)اور حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر درپیش چیلنجوں جیسے کہ بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقے، مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر اور لداخ اور شورش  زدہ شمال مشرقی  ریاستوں سےنمٹنے کی حکومت کی صلاحیت کو تقویت حاصل ہوگی۔

*************

 

ش ح ۔ ش ر۔ م ش

U. No.2223



(Release ID: 1802862) Visitor Counter : 162