کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

‘‘آپریشن گنگا ’’ کے حصے  کے طورپریوکرین سے 200طلباء اورہندوستانی شہری دہلی پہنچے


کیمیائی اشیاء اورکھاد کے وزیرمملکت جناب بھگونت کھوبا نے ان افراد کا استقبال کیا

وزیرموصوف نے انھیں یقین دہانی کرائی کہ حکومت ہند ، یوکرین سے تمام بھارتی افراد کو وطن واپس  لانے کی

عہدبندہے

Posted On: 03 MAR 2022 12:07PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے ‘‘آپریشن گنگا ’’ کے حصے کے طورپر لگ بھگ دوسو طلباء اوربھارتی شہریوں کو یوکرین سے بحفاظت نکال کربھارت واپس لایا گیاہے ۔

کیمیاوی اشیااورکھاد  کے محکمے کے وزیرمملکت جناب بھگونت کھوبا نے اندراگاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پران افراد کا جن میں سے زیادہ ترطلباء ہیں ، استقبال  کیا۔ انڈیگو کی ایک خصوصی پرواز آج صبح دہلی پہنچی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RVQE.jpg

وطن واپس پہنچنے والے افراد کا استقبال کرتے ہوئے مرکزی وزیرنے کہاکہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں مرکزی حکومت ، یوکرین سے سبھی بھارتی افراد کی وطن واپسی کویقینی بنانے کے تئیں عہد بندہے ۔ انھوں نے طلباء کو یقین دلایاکہ ان کے دوستوں اورساتھیوں کو بھی جلد ہی یوکرین سے بحفاظت نکال کروطن  واپس لایاجائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CD9J.jpg

بھارت  واپس پہنچ کراور اپنے اہل خانہ سے ملنے کے بعد، طلباء نے مرکزی حکومت کے تیئں  اظہارتشکرکیا۔ پرواز پرایک نوجوان طالب علم نے نم آنکھوں کے ساتھ کہاکہ جنگ سے متاثرہ ملک سے بحفاظت واپسی کوئی معجزہ نہیں ہے اوروزیراعظم جناب نریندرمودی نے اسے ممکن بنادیا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SA6Y.jpg

انڈیگوپرواز نے بدھ کو رات 10بج کر 35منٹ پراستنبول  ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی اوروہ آج صبح 8بج کر 31منٹ پرنئی دہلی پہنچی ۔ ایئرانڈیا ، ایئرانڈیا ایکسپریس ، انڈیگو اوراسپائس جیٹ ‘‘ آپریشن گنگا ’’ مشن میں شاملک ہوگئی ہیں اور وہ یوکرین کے پڑوسی ملکوں سے دہلی اور ممبئی کے لئے متعدد پروازیں چلارہی ہیں ۔

 

*****

ش ح ۔ع م ۔ ع آ

U-2186



(Release ID: 1802625) Visitor Counter : 141