امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی رہنمائی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے  پانچ ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے ایک علاقے کے لئے 1,682.11 کروڑروپے کی اضافی مرکزی امداد کو منظوری دی


آندھرا پردیش ، ہماچل پردیش ، کرناٹک ، مہاراشٹر ،تمل ناڈو اور پڈوچیری  2021  کے دوران آئے سیلاب/ مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات  کے لئے فنڈز حاصل کریں گے

Posted On: 03 MAR 2022 10:43AM by PIB Delhi

 

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے پانچ  ریاستوں اور مرکز کے انتظا م والے ایک علاقے کے لئے قومی آفات کے بندوبست  فنڈ این ڈی آر ایف کے تحت  مرکز کی اضافی امداد کو منظوری دے دی ہے۔ اس سے ظاہر  ہوتا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکز ی حکومت  پانچ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک علاقے کے عوام کی مدد کے تئیں  پر عزم  ہے ،  جنہوں نے ان قدرتی  آفات کا سامنا کیا۔

اعلیٰ سطحی  کمیٹی نے  این ڈی آر ایف سے  ان پانچ ریاستوں کے لئے 1664.25  کروڑروپے کی  مرکزکی اضافی امداد کو منظوری دی ہے اور مرکز کے زیر انتظام ایک علاقے کے لئے  17.86  کروڑروپے کی منظوری دی ہے۔ باقی ریاستوں کے لئے منظور کی گئی رقم حسب ذیل ہے:

  1. آندھرا پردیش کے لئے 351.43 کروڑروپے ۔
  2. ہماچل پردیش کے لئے 112.19 کروڑروپے ۔
  3. کرناٹک کے لئے 492.39  کروڑروپے ۔
  4. مہاراشٹر کے لئے 355.39 کروڑروپے ۔
  5. تمل ناڈو کے لئے  352.85  کروڑروپے اور
  6. پڈوچیری کے لئے 17.86  کروڑروپے۔

یہ اضافی امداد ایس ڈی آر ایف سے  مرکز کی جانب سے ریاستوں کو جاری کئے گئے فنڈ کے علاوہ ہے، جو پہلے ہی ان ریاستوں  کو دے دی گئی ہے۔22-2021 کے مالی سال کے دوران  مرکزی حکومت نے  اپنے   ایس ڈی آر ایف  سے  28 ریاستو ں کو 17747.20 کرکوڑروپے اور این ڈی آر ایف سے 8 ریاستوں کو 4643.92  کروڑروپے جاری کئے ۔

مرکزی حکومت  نے  میمورنڈم  حاصل کرنے  کا انتظار کئے   بغیر  آفات  کے  فوراََ بعد  ان  پانچ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام  ایک علاقے کے  لئے بین وزارتی مرکزی ٹیمیں تعینات کی ہیں۔

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

U-2181

 


(Release ID: 1802525) Visitor Counter : 175