وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  رومانیہ  کے   وزیراعظم عزت مآب نکولائی  ایونل سیوکوسے ٹیلی فون پر بات چیت کی

Posted On: 28 FEB 2022 10:11PM by PIB Delhi

 

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  رومانیہ  کے   وزیراعظم عزت مآب نکولائی  ایونل سیوکوسے  آج ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وزیراعظم نے  گزشتہ چند دنوں میں یوکرین سے بھارتی  شہریوں کو  باہر نکالنے میں  رومانیہ کے ذریعہ فراہم کرائی گئی مدد  کے  لئے  عزت مآب نکولائی ایونل سیوکو کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر  بغیر ویزا کے  رومانیہ میں بھارتی شہریوں  کے داخل ہونے  کی اجازت دینے  اور شہریوں کو نکالنے کے لئے بھارت  کی خصوصی پروازوں کو  اجازت دینے کے لئے  رومانیہ کے رویئے کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے  جناب سیوکو کو بھارتی شہریوں کو آئندہ چند روز میں مقامی حکام کے تعاون سے باہر نکالنے  کی کوششوں کی نگرانی کے لیے اپنے خصوصی نمائندے کے طور پر شہری ہوابازی  کے وزیر جناب  جیوترآدتیہ ایم سندھیا  کو بھیجے جانے کے بارے میں بھی مطلع کیا۔

وزیر اعظم نے یوکرین میں جاری تشدد اور انسانی بحران پر  اپنے غم کا اظہار کیا  اور دشمنی کے خاتمے اور بات چیت کی طرف واپسی کے لیے بھارت کی جانب سے کی جانے والی  مستقل اپیل  کو دہرایا۔ وزیر اعظم مودی نے ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کئے جانے کی  اہمیت پر بھی زور دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا گ۔ ن ا۔

U-2101

                          


(Release ID: 1802009) Visitor Counter : 163