ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
کابینہ نے 1600 کروڑ روپئے کے بجٹ کے ساتھ پانچ سال کے لئے آیوشمان بھارت ڈجیٹل مشن کو نافذ کرنے کی منظوری دی
اے بی ڈی ایم ٹیلی میڈیسن جیسی ٹیکنا لوجیوں کے استعمال کی ہمت افزائی کے ذریعے معیاری حفظانِ صحت کی مساوی رسائی کو بہتر بنائے گی اور صحت خدمات کی قومی پورٹیبلٹی کو قابلِ نفاذ بنائے گی
شہری اپنا اے بی ایچ اے ( آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ ) قائم کر سکیں گے ، جس سے اُن کے ڈجیٹل ہیلتھ ریکارڈ منسلک کئے جا سکیں گے
Posted On:
26 FEB 2022 1:55PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،26 فروری / وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے 1,600 کروڑ روپئے کے بجٹ کے ساتھ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کو مرکزی سیکٹر اسکیم کے قومی سطح پر پانچ سال کے لئے شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ قومی صحت اتھارٹی (این ایچ اے) آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کو نافذ کرنے والی ایجنسی ہوگی۔
حفظانِ صحت کے پورے ماحول میں ڈیجیٹل ہیلتھ اقدامات برسوں میں بہت زیادہ فائد مند ثابت ہوئے ہیں ، جس میں کووِن ، آروگیہ سیتو اور ای – سنجیونی نے مزید ظاہر کیا ہے کہ ٹیکنالوجی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو فعال کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ تاہم، دیکھ بھال کے تسلسل اور وسائل کے موثر استعمال کے لئے ، ایسے اقدامات کو مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔
جن دھن، آدھار اور موبائل (جے اے ایم ) تثلیث اور حکومت کے دیگر ڈجیٹل اقدامات کے ذریعے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم ) وسیع اعداد و شمار ، معلومات اور بنیادی ڈھانچے کی خدمات ، صحت سے متعلق ذاتی معلومات کی حفاظت، رازداری اور رازداری کو یقینی بناتے ہوئے کھلے، انٹرآپریبل، معیارات پر مبنی ڈیجیٹل سسٹمز کا صحیح طور پر فائدہ اٹھانے کی فراہمی کی ذریعے ایک بلا رکاوٹ آن لائن پلیٹ فارم تشکیل دے رہا ہے ۔
اے بی ڈی ایم کے تحت شہری اپنا اے بی ایچ اے (آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ) نمبر قائم کر سکیں گے، جس سے ان کے ڈجیٹل ہیلتھ ریکارڈ کو منسلک کیا جا سکتا ہے۔ یہ صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے مختلف اداروں کے افراد کے لئے طویل ہیلتھ ریکارڈ کی تخلیق کے قابل بنائے گا اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کی جانب سے طبی فیصلہ سازی میں بہتری لائے گا۔ یہ مشن ٹیلی میڈیسن جیسی ٹیکنالوجیز کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرکے اور صحت کی خدمات کی قومی نقل و حمل کو فعال کرکے معیاری صحت کی دیکھ بھال تک مساوی رسائی کو بہتر بنائے گا۔
اے بی ڈی ایم کا تجرباتی پروجیکٹ مرکز کے زیر انتظام چھ علاقوں لداخ، چنڈی گڑھ، دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو، پڈوچیری، انڈمان اور نکوبار جزائر اور لکش دیپ میں این ایچ اے کے ذریعے تیار کردہ ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کے کامیاب مظاہرہ کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے ۔ تجرباتی پروجیکٹ کے دوران، ڈجیٹل سینڈ باکس تشکیل دیا گیا ، جس میں 774 سے زیادہ اقدامات کو مربوط کیا جا رہا ہے ۔ 24 فروری ، 2022 ء تک 173369087 آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹس بنائے جا چکے ہیں اور اے بی ڈی ایم کے تحت 10114 ڈاکٹروں اور 17319 صحت سہولیات کا اندراج کیا جا چکا ہے ۔
اے بی ڈی ایم نہ صرف صحت عامہ کے موثر اقدامات کے لئے ثبوت پر مبنی فیصلہ سازی میں سہولت پیدا کرے گی ، بلکہ یہ اختراعات کو جنم دے گی اور پورے حفظانِ صحت کے نظام میں روزگار پیدا کرے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 2029
(Release ID: 1801384)
Visitor Counter : 255
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam
,
Malayalam