وزارت دفاع

آئی اے ایف برطانیہ  میں کوبرا واریئر کی مشق میں حصہ لے گی

Posted On: 23 FEB 2022 2:17PM by PIB Delhi

ہندوستانی فضائی فوج  06  مارچ سے 27 مارچ 2022 تک برطانیہ کے وڈنگٹن میں ‘ایکس کوبرا واریئر 22’  کے نام سے کثیر ملکی سرکردہ  فضائی مشق میں حصہ لے گی۔ اس مشق میں برطانیہ اور  دیگر سرکردہ ایئر فورسز کے جنگی طیاروں کے ساتھ مشق میں آئی اے ایف لائٹ  کومبیٹ ایئر کرافٹ (ایل سی اے) تیجس  حصہ لے گا۔

مشق کا مقصد آپریشنل نمائش فراہم کرنا نیز  حصہ لینے والی فضائی افواج کے درمیان بہترین طریقوں کا اشتراک کرنا  ہے ،تاکہ اس طرح جنگی کی صلاحیتوں  کو بڑھایا جاسکے  اور دوستی کے  رشتوں  کو مضبوط کیا جاسکے ۔ یہ ایل سی اے تیجس کے لیے اپنی مہارت  اور آپریشنل صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہوگا۔

پانچ تیجس طیارے برطانیہ جائیں گے۔آئی اے ایف سی- 17 طیارہ کے  انڈیکشن  اور ڈی  انڈیکشن کے لیے ضروری ٹرانسپورٹ مدد فراہم کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(1)DXH1.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(2)1S5R.jpeg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ش ر- ق ر)

U-1951



(Release ID: 1800729) Visitor Counter : 163