وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او نے وگیان سروتر پوجیتے میں حصہ لیا، ملک بھر کے 16 شہروں میں نمائشوں کا اہتمام کیا
Posted On:
22 FEB 2022 3:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی:22 فروری،2022۔دفاعی تحقیق و ترقی کا ادارہ (ڈی آر ڈی او) 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے تحت بھارت کی آزادی کے 75ویں سال کے موقع پر ملک بھر میں منعقد ہونے والے 'وگیان سروتر پوجیت' پروگرام میں حصہ لے رہا ہے۔ 22 سے 28 فروری 2022 کے دوران ملک کے ہر حصے سے سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعات کی نمائش کے لئے وگیان سروتر پوجیتے ایک کل ہند پروگرام ہے۔
ڈی آر ڈی او پورے ملک کے 16 شہروں میں ‘امرت مہوتسو سائنس شوکیس:روڈ میپ ٹو 2047’کے موضوع پر نمائشوں کا انعقاد بھی کررہا ہے۔ ڈی آر ڈی او کی جانب سےآگرہ، الموڑہ، بنگلورو، بھونیشور، چنڈی گڑھ، چنئی، دہرہ دون، دہلی، حیدرآباد، جودھپور، لیہہ، ممبئی، میسور، پُنے، تیزپور، ارناکولم، وجئے واڑہ اور وساکھاپٹنم میں سائنس اور ٹیکنالوجی پر بہت بڑی نمائش منعقد کی جارہی ہے۔ مہوتسو میں ڈی آر ڈی او کی شراکت داری تحقیقاتی وترقیاتی تنظیموں کے ذریعے کیے جارہے کاموں اور 2047 کی راہ میں تصورات اور ٹیکنالوجی کی کوششوں کو اُجاگر کرنے کا ایک موقع ہے۔
مختلف ٹیکنالوجیوں سے متعلق ڈی آر ڈی او پروڈکٹس کی نمائش کی جائے گی۔اس میں ناگ، مین پورٹیبل اینٹی-ٹینک گائیڈیڈ میزائیل(ایم پی اے ٹی جی ایم)،آکاش، برہموس، استر، پرلئے، مشن شکتی، بکتربند انجینئر جاسوسی گاڑی (اے ای آر وی) مریچ، 3ڈی سینٹرل ایکویزیشن راڈار (3ڈی کار) الیکٹرانک وارفیئر سسٹم، بریج لیئر ٹینک (بی ایل ٹی)، وغیرہ کے ماڈل شامل ہیں۔ اس میں ریٹروموٹر، بوسٹر موٹر، کمپوزٹ راکیٹ موٹر کیسنگ، ڈراپ ٹینک، بریک ڈسک وغیرہ تکنیک کی بھی نمائش کی جائے گی۔
اس ہفتے کے دوران ملک بھر کے الگ الگ مراکز پر سائنس اور ٹیکنالوجی کی مختلف ترقیات پر نامور سائنسدانوں کے لیکچرس بھی ہوں گے۔ ڈی آر ڈی او کے سائنسداں ملک بھر کے 33 مراکز پر 11 مختلف ہندوستانی زبانوں میں مختلف مسائل اور موضوعات پر لیکچر بھی دے رہے ہیں۔
مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرنے اور آزادی کے 75ویں سال میں مختلف شعبوں میں ملک کی کامیابیوں کو دکھانے کیلئے حکومت ہند ایک سالہ پروگرام آزادی کا امرت مہوتسو کا انعقاد کررہی ہے۔ حکومت کی مختلف سائنس اور ٹیکنالوجی تنظیمیں ریاستی سطح پر ایجنسیوں کے ساتھ قریبی شراکت میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی حصولیابیوں پر جشن منارہی ہیں۔
‘امرت مہوتسو سائنس’ جس کا نام ‘وگیان سروتر پوجیتے’ بھی ہے، ہماری سائنسی وراثت اور ٹیکنالوجی مہارت کو اُجاگر کریگاجس نے دفاع، خلا، صحت ، زراعت ، فلکیات اور دیگر شعبوں میں مسائل کا حل تلاش کرنے میں مدد کی ہے۔ یہ پروگرام ڈی آر ڈی او، سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے(ڈی ایس ٹی)، محکمہ برائے بایوٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی)، کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر)، وزارت برائے ارضیاتی سائنسز (ایم او ای ایس)، ڈپارٹمنٹ آف اٹومک انرجی (ڈی اے ای)، محکمہ برائے خلا، انڈین کونسل آف میڈیکل رسرچ (آئی سی ایم آر) اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) کے ذریعے حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹفک مشیرکے دفتر اور وزارت ثقافت کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر منعقد کیا جاتا ہے۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 1893
(Release ID: 1800358)
Visitor Counter : 132