وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے راجستھان کے کوٹا میں سڑک حادثہ میں ہونےوالے جانوں کے اتلاف پر تعزیت کااظہار کیا


متاثرین کے لئے وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ سے معاوضہ کی ادائیگی کی منظوری

Posted On: 21 FEB 2022 9:52AM by PIB Delhi

 

وزیراعظم جناب نریندرمودی  نے راجستھان کے کوٹا میں سڑک حادثہ میں ہونے و الے جانوں کے اتلاف پر اپنے گہرے رنج وغم کااظہار  کیا ہے۔ وزیراعظم نے متاثرین کے لئے وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این ا ٓر ایف) سے  معاوضہ کو منظوری بھی دی ہے ۔

وزیراعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا:

‘‘راجستھان کے کوٹا میں ہونےوالا حادثہ  انتہائی دردناک ہے، اس میں جن لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے ان کے خاندانوں کے تئیں میں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔ خدا انہیں اس بے پناہ غم کو برداشت کرنے کی طاقت عطا کرے: پی ایم’’

‘‘کوٹا میں ہونے و الے اس سڑک  حادثہ میں جاں بحق ہونےوالے افراد کے لواحقین کے لئے وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ سے ہر ایک کو 2 لاکھ روپئے ادا کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ زخمی ہونے والے افراد میں سے ہر ایک کو 50000 روپئے دیئے جائیں گے: پی ایم’’۔

 

*************

 

 

 

ش ح ۔ س ب۔ ف ر

U. No.1836

 


(Release ID: 1799958) Visitor Counter : 133